جدید دور میں ہر چیز میں جدت آ رہی ہے، موبائل فون ہو، یا پھر کمپیوٹر حتیٰ کہ پانی پر چلنے کا تجربہ یہ سب جدید دور ہی کی مثالے ہیں۔ لیکن کچھ ایسا منفرد بھی اسی دور کا حصہ ہے جو سفری سہولت سے متعلق ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو مرسڈیز کی ایک ایسی گاڑی کے بارے میں بتائیں گے جو اپنے بیرونی لحاظ کے ساتھ ساتھ اندرونی طور پر بھی منفرد ہے، جبکہ اس کار کے فیچرز اسے مزید منفرد بنا رہے ہیں۔
مرسڈیز کی جانب سے ایک ایسا ہی شاہکار پیش کیا گیا ہے، جس میں ہر چیز جدید سے جدید تر ہے۔ مرسڈیز کی اس کار کا نام مرسڈیز وژن آواتر (Mercedez Vision Avatar) ہے۔ یہ صرف ایک کار نہیں ہے بلکہ ڈائنامک لگژری سیلون ہے۔ اس فار کا انجن پاور 350 کلو واٹ ہے اور تقریبا 30 ڈگری کی طرف سے ایک طرف منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آرگانٹک بیٹری ٹیکنالوجی:
وژن آواتر ایک مختلف اور منفرد الیکٹرک ڈرائیو ہے جو کہ ہائی وولٹیج بیٹری رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ خاص بات یہ بھی ہے کہ بیٹری ٹیکنالوجی میں گرافین آرگانک سیلز کا استعمال کیا گیا ہے اور ٹاکزک اور مہنگے ارتھ کو کم کر دیا ہے۔
چارجنگ کی بہترین صلاحیت:
وژن آواتر کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ سسٹم کی بیٹری کو 15 منٹ میں چارج کر سکتی ہے۔ کار میں 110 کلو واٹ ہاور کی کیپیسٹی موجود ہے، جس کی مدد سے وژن آواتر 700 کلومیٹر تک کی الیکٹرک رینج کی صلاحیت رکھتی ہے۔
سینسر کی سہولت:
گاڑی میں سینسر کی سہولت بھی موجود ہے، جس کی مدد سے آپ گاڑی کو لاک کر سکتے ہیں۔
گاڑی کے اگلے پہیہ کی طرف اندر کی طرف ایک سینسر موجود ہے جہاں رجسٹرڈ شخص کے ٹچ کرنے سے گاڑی کا دروازہ کھلتا ہے۔ یہ سینسر سیکریٹ جگہ پر ہوتا ہے۔ یہاں آپ اپنا فنگر پرنٹس کے ذریعے گاڑی کا دروازہ کھول سکتے ہیں۔
گاڑی کا منفرد انداز:
گاڑی کا منفرد انداز کار میں بیٹھے والے کو یہ محسوس کراتا ہے کہ گویا وہ خلاء میں موجود ہو۔ تھری ڈی گرافک کی موجودگی اسے مزید نکھار دیتی ہے۔
منفرد پہپیے:
وژن آواتر میں موجود پہیہ کچھ اس طرح ہیں کہ ہر پہیہ میں لائٹس نصب ہیں۔ اگر گاڑی الٹے کو ٹرن لیتی ہے، تو بائیں طرف کے ٹائرز بزریعہ لائٹس اس بات کا اشارہ کرتے ہیں کہ کار بائیں جانب مُڑے گی۔
اسی طرح جب بریک لگانی ہو تو پہیہ لال رنگ کی لائٹس میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔ جس سے یہ اندازہ ہو جاتا ہے کہ گاڑی رُک رہی ہے۔
پچھلی طرف موجود اسکیلز:
وژن آواتر کی پچھلی طرف ایسے اسکیلز موجود ہیں، جن میں لائٹس نصب ہیں اور سینسربھی موجود ہیں۔ گاڑی اگر بائیں جانب مڑتی ہے تو اسکیلز بائیں طرف مُڑ جاتے ہیں، اسی طرح جب دائیں جانب مُڑتی ہے تو اسکیلز بھی دائیں جانب مُڑ جاتے ہیں۔ اسی طرح جب آپ بریک لگاتے ہیں تو سارے اسکیلز لال ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح گاڑی کے پچھلی طرف نیچے ایک ایسی لائٹس موجود ہیں، جو کافی تیز ہو جاتی ہیں جب گاڑی رفتار کے ساتھ چل رہی ہوتی ہے اور جب گاڑی کی رفتار کم ہو جاتی ہے تو لائٹس بھی کم ہو جاتی ہیں۔
سینسر کی موجودگی:
گاڑی میں ویگن لیدر کی سیٹس موجود ہیں۔ گاڑی کے اندر بھی سینسر موجود ہے، یہ سینسر اسٹیرئینگ کی جگہ لے چکا ہے، یعنی اس بٹن نما سینسر کے ذریعے آپ گاڑی چلاتے ہیں۔ جب آپ اس سینسر کو پریس کرتے ہیں تو گاڑی آگے جاتی ہے، جبکہ دائیں اور بائیں جانب کرنے سے گاڑی مُڑ جاتی ہے۔ جبکہ بریک کے لیے آپ سینسر کو پیچھے کے طرف پریس کرتے ہیں۔