آج آپ کی نظر کا امتحان ہے ۔۔ بتایئے اس تصویر میں کونسا ایک شخص چور ہے؟

image

انٹرنیٹ پر آئے روز ایسی تصویری پہیلیاں منظر عام پر آتی ہیں جن میں کوئی چھپی ہوئی غلطی یا پھر چھپی ہوئی چیز تلاش کرنی پڑتی ہیں۔

'ہماری ویب' کی جانب سے یہ تصویری پہیلیاں اور تصویروں میں موجود چیزوں کو تلاش کرنے کی دلچسپ پوسٹ کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے بعد صارفین کی دلچسپی میں اضافہ ہوا۔

صارفین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم آپ کے لیے ایک اور دلچسپ تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جس میں آپ نے ایک چور کو نشاندہی کرنی ہے۔

اوپر موجود تصویر میں 2 شخص تربوز فروخت کر رہے ہیں جن میں سے ایک ایماندار جبکہ دوسرا چور ہے۔

اب آپ نے تصویر کو غور سے دیکھنا ہے کیونکہ یہاں آپ کی نظروں کا امتحان ہے۔

تو بتایئے دی گئی تصویر میں کونسا ایک شخص چور ہے۔ ہر طرف آنکھیں دوڑائیں اور جواب بتائیں کہ بائیں جانب والا چور ہے یا پھر دائیں جانب والا؟

چلیے ہم آپ کو بتا دیتے ہیں کہ چور کون ہے۔

مذکورہ تصویر میں بائیں جانب والا شخص اصل چور ہے کیونکہ اس کے آگے رکھ کٹے ہوئے تربوز میں قیمت انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہی شخص چور ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US