کراچی میں سی این جی اسٹیشن میں زور دار دھماکہ، 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع

image

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عبداللہ کالج کے قریب سی این جی اسٹیشن میں گیس لیکیج سے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے اور 3 زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت سے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ، جس کمرے میں دھماکا ہوا اس میں کوئی سلینڈر نصب نہیں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US