پاکستان کی افغانستان کو شکست ۔۔ طالبان کے اہم رہنما کا ردعمل سامنے آگیا، آخر افغان کھلاڑیوں کے لیے انہوں کیا کہہ دیا؟

image

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گزشتہ روز سنسنی خیز میچ کے بعد پاکستان نے افغانستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔

افغانستان کی ہار کے بعد طالبان کے اہم رہنما کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے۔ پاکستان کی جیت کے بعد طالبان کے رہنما انس حقانی نے شاعرانہ انداز ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

انس حقانی نے افغانستان کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ ’گرتے⁩ ہیں ⁦شہسوار⁩ ⁦ہی⁩ میدان جنگ میں، وہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے‘۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ 2 میں سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے جیت کی ہیٹ ٹرک مکمل کرتے ہوئے افغانستان کو مقابلے کے بعد شکست دی۔

پاکستان نے 148 رنز کا ہدف کپتان بابر اعظم اور مڈل آرڈر بلے باز آصف علی کی عندہ بیٹنگ کی بدولت 19 اوورز میں مکمل کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US