شاہینوں کی ایک کے بعد ایک کامیابی انڈیا کے بات نیوزی لینڈ اور افغانستان کو بھی دھول چٹا دی، لیکن جہاں شاہینوں نے چھکے چوکے لگائے وہیں شادی ہال میں موجود لوگوں کے بھی ہوش اُڑائے۔
دلہن کو چھوڑ باراتی اور دولہا بھی شادی کے بجائے میچ میں مشغول رہا، یہ سب مناظر ہیں گزشتہ روز پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران ہونے والی شادی کے جہاں سب کو دلہن کو لے جانے کی نہیں بلکہ میچ جیتنے کی بڑی یے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا یے کہ باراتی، مہمان یہاں تک کہ دولہا بھی اپنی شادی کو چھوڑ کر پاکستان اور افغانستان کے میچ کو انجوائے کر رہے ہیں اور آصف علی کے چھکوں اور چوکوں پر بھرپور نعرے بازی اور ڈانس بھی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کر رہے ہیں اور اس پر خوب تبصرے بھی جاری ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس شادی کی ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کو دلہن گھر لانے کی نہیں بلکہ ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی گھر لانے کی زیادہ خوشی ہے۔