داؤد کو ڈیوڈ، یعقوب کو جیکب اور ۔۔ جانیے ان مسلمان ناموں کے بارے میں، جو عیسائی بھی رکھتے ہیں مگر مختلف انداز سے

image

دنیا میں کئی ایسی چیزیں ہیں جو کہ ایک ہی ہیں مگر مختلف ممالک میں انہیں کسی مختلف نام سے پکارا جاتا ہے یا ان کا تلفظ ہی تبدیل ہو جاتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایسی خبر لائی ہے جس میں آپ بتائیں گے ان مسلم ناموں کے بارے میں جو عیسائی بھی اپنے بچوں کے نام کے طور پر رکھتے ہیں مگر مختلف انداز سے۔

داؤد:

داؤد نام ویسے تو حضرت داؤد علیہ السلام کا نام ہے اور مسلمان اس نام کو اپنے بچوں کے لیے منتخب کرتے ہیں۔ مگر عیسائی مذہب میں داؤد کو ڈیوڈ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈیوڈ نام عیسائیوں میں مقبول ہے۔

یعقوب:

یعقوب نام بھی اسلام میں کافی مشہور نام ہے۔ چونکہ ایک پغمبر کا نام بھی یعقوب ہے اسی لیے ہم اس نام سے بخوبی واقف ہیں۔ عیسائی بھی یعقوب نام رکھتے ہیں مگر جیکب کے طور پر۔ یعنی یعقوب نام کو عیسائی جیکب کہتے ہیں۔

سلیمان:

سلیمان بھی مسلمان اپنے بچوں کے نام کے طور پراستعمال کرتے ہیں مگر یہی نام عیسائی بھی استعمال کرتے ہیں بس فرق یہ ہے کہ عیسائی سلیمان کو سولومان کہہ کر پکارتے ہیں۔

میکائیل:

میکائیل اگرچہ بہت کم ہی لوگوں کے ناموں کے طور پر موجود لیکن اسلام میں میکائیل اک فرشتے کا نام ہے۔ عیسائی میکائیل نام کو مائیکل کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

یوسف:

مسلمان یوسف نام کو پسند بھی کرتے ہیں اور اپنے بچوں کا نام بھی رکھتے ہیں۔ عیسائی بھی یوسف نام کو استعمال کرتے ہیں۔ عیسائی یوسف کو جوزف کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

ایوب:

ایوب نام بھی اسلام میں مسلمان رکھتے ہیں۔ ایوب نام مسلمان بچوں کےساتھ عیسائی بچوں کے بھی ہوتے ہیں، مگر فرق صرف اتنا ہے کہ عیسائی ایوب کو جاب کہتے ہیں۔

اسحاق:

اسحاق نام مسلمان بچوں کے لیے استعمال ہوتا ہے، مسلمان اسحاق نام کو پسند کرتے ہیں، لیکن عیسائی بھی اسحاق نام کو پسند کرتے ہیں مگر عیسائی اسحاق کو آئزک کہتے ہیں۔ جیسے کہ مشہور سائنٹسٹ آئزک نیوٹن کا نام۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US