ڈاکٹر نے کہا ہے تمہاری ٹانگ لگ جائے گی، جوتے ساتھ لانا ۔ جانیے داؤد کی ٹانگ لگنے سے قبل جب وہ پہلی بار بازار گیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

image

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک خبر وائرل تھی جس میں لاہور کے داؤد ایک حادثہ کے باعث اپنے ایک بازو اور ٹانگ سے محروم ہو گئے تھے۔ جس کی وجہ سے داؤد ایک ایسی بند گلی میں داخل ہو گئے تھے، جس سے باہر نکلنا مشکل تھا۔

لیکن اس بند گلی میں ثناء ایک ایسا راستہ بن کر ان کی زندگی میں آئی ہیں جو انہیں ہر قدم پر مدد کر رہا ہے۔ ثںاء اور داؤد کی شادی ہونا تھی سب بہت اچھا چل رہا تھا، مگر داؤد کے حادثے کے بعد سے ثناء کے والدین نے رشتہ کرنے سے انکار کر دیا اور شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ لیکن ثناء بضد تھیں کہ شادی میں انہی سے کروںگی۔ لیکن اب خبر سامنے آئی یے کہ داؤد کو مصنوعی ٹانگ لگا دی گئی ہے، جبکہ ٹانگ کے لیے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ 23 اکتوبر کو آپ کی ٹانگ لگ جائے گی۔
داؤد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر صاحب نے بتایا کہ کل آپ نئے جوتے لے کر آنا، تاکہ آپ نئی ٹانگ میں جوتے پہن سکو۔ داؤد بے حد خوش تھا کیونکہ وہ اس بند گلی سے باہر نکلنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہو گیا تھا، جس میں وہ پھنس گیا تھا۔
داؤد کو اسی سائز کا جوتا پہنایا جا رہا ہے جو کہ ان کی پہلی ٹانگ میں موجود ہے۔ ثناء اور داؤد جوتے لینے ساتھ گئے تھے، داؤد کو خوش دیکھ کر اہلیہ ثناء بھی پھولے نہیں سما رہی تھی۔ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کا سہارا بنے ہوئے ہیں۔
داؤد نے اپنے نئے جوتے اور مصنوعی ٹانگ سے متعلق یوٹیوب پر اپنے چینل کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا۔ داؤد نے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل وقت میں انہیں سپورٹ کیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US