15 کلو وزن چند ماہ میں کم کر لیا ۔۔ نادیہ خان کی بیٹی نے 75 کلو وزن کو کیسے کم کیا؟ اداکارہ نے بتا دیا

image

مشہور پاکستانی اداکارہ اور ہوسٹ کی بیٹی بھی اب بڑی ہو گئیں ہیں اور اپنی ماں کی طرح بےحد خوبصورت بھی ہیں، لیکن نادیہ کی بیٹی الیزے خان کا وزن کم عمر میں ہی بےحد بڑھ گیا تھا۔

نادیہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی بیٹی الیزے کے ساتھ ایک ویڈیو بنا کر شئیر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی جب 10 سال کی تھی تب سے ہی اس کا وزن بڑھنا شروع ہو گیا تھا۔

جس کے بعد 14 سال کی عمر میں ان کی بیٹی کا وزن 75 کلو کے قریب ہو گیا تھا، نادیہ اپنی بیٹی کے بڑھتے وزن کو لے کر بہت پریشان تھیں اور جب انہوں نے ڈاکٹر سے بیٹی کا چیک اپ کروایا تو معلوم ہوا کہ اس کو پی سی او ایس ہے، تاہم پھر نادیہ نے اس کا علاج بھی کروایا اور ان کی بیٹی نے بھی وزن کم کرنے کے لئے خوب محنت کی۔

نادیہ خان کی بیٹی نے وزن کیسے کم کیا؟

نادیہ کہ بیٹی الیزے نے بتایا کہ اس نے اپنا وزن کیٹو ڈائیٹ کے زریعے کم کیا، ناشتہ وہ کرتی ہی نہیں ہیں اور دوپہر میں تازہ پھل سبزی یا پھر سلاد کھاتی ہیں اور کم مقدار میں کھاتی ہیں، پورا دن متعدد بار بلیک کافی استعمال کرتی ہیں اور پھر روزانہ رات میں وائٹ فِش یا پھر پھول گوبھی پکا کر کھاتی ہیں کبھی کبھار اس میں مرغی بھی شامل کر لیتی ہیں۔

لیکن تیل کا استعمال نہیں کرتی، یا پھر زیتون کا تیل اور تِل کے تیل میں ہی کھانا بناتی ہیں وہ بھی بہت کم مقدار میں تیل استعمال کرتے ہوئے۔

اس کے علاوہ انہیں ورزش کرنے کا شوق نہیں البتہ وہ یوگا ضرور کر لیتی ہیں، اور اس ہی لائف اسٹائل کو اپنا کر انہوں نے اپنا وزن 75، کے بعد 70 اور اب 15 کلو مزید کم کر کے 55 کلو کر لیا ہے، بس یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US