والدہ نے تو نجومی سے بھی رشتہ کے بارے میں پوچھ لیا تھا اور ۔۔ جانیے عمران خان اور ریکھا کی شادی کے بارے میں، جب سب کچھ تیار تھا

image

پاکستانی مشہور شخصیات کی کہانیاں ہر ایک کو پسند ہوتی ہیں اور ہر کوئی ان سے متعلق معلومات حاصل کرنا چاہتا ہے، چاہے ان کے ماضی کے معاشقے ہوں اور یا پھر شادی کی وجہ۔ ہر ایک ان کے واقعات میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور مشہور بھارتی اداکارہ ریکھا سے متعلق کچھ ایسی معلومات فراہم کریں گے جو ہو سکتا ہے آپ نہیں جانتے ہوں۔

عمران خان کا شمار پاکستان کی ان شخصیات میں ہوتا ہے جو کہ دنیا بھر میں ایک نام رکھتی ہیں۔ دنیا بھر کی خواتین خان صاحب سے بات کرنا چاہتی ہیں، خان صاحب کی شخصیت سے کئی خواتین متاثر ہوئی ہیں۔ کئی خواتین کو خان صاحب سے اپنی محبت کا اظہار بھی کر چکی ہیں۔ لیکن اداکارہ ریکھا اور عمران خان کی شادی ہونے والی تھی، ریکھا کی والدہ بھی خان صاحب کو داماد کے طور پر خوشی خوشی قبول کر رہی تھیں۔ واقعہ 1985 کا یہ ہے بالی ووڈ میگزین دی اسٹار نے ایک دھماکہ خیز رپورٹ چھاپی۔
اس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ عمران خان اور ریکھا بہت جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے جا رہے ہیں۔ خبر چھپتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔ اس خبر کو سن کر ہر ایک ہکا بکا رہ گیا تھا، کیونکہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ عمران خان اور ریکھا ایک ساتھ ہو سکتے ہیں۔ خیر میگزین نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ خان صاحب اور ریکھا بہت جلد شادی کرنے والے ہیں۔ پاکستانی قومی ٹیم کے کھلاڑی عمران خان اپریل کے پورے مہینے بھارتی شہر ممبئی میں قیام پزیر رہے، اس دوران خان صاحب اور ریکھا کئی تقاریب اور تفریحی مقامات پر لمحات کو ایک ساتھ بتاتے نظر آئے تھے۔
ساحل سمندر پر بھی ایک ساتھ دیکھے گئے جبکہ کلبوں میں بھی ریکھا اور عمران خان ایک ساتھ موجود ہوتے۔ اسی میگزین نے اداکارہ ریکھا کی والدہ سے متعلق بھی انکشاف کیا ہے، میگزین کے مطابق ریکھا کی والدہ نے بھی اس بات پر سہمتی ظاہر کی کہ ریکھا کے لیے عمران خان سے اچھا کوئی دوسرا شخص نہیں ہو سکتا ہے۔ حتٰی کہ اداکارہ کی والدہ نے دلی کے مشہور نجومی سے بھی رابطہ کی اور اس نجومی نے ریکھا کی والدہ کو مطمئن کر دیا تھا۔
نجومی سے ملنے کے بعد سے ریکھا کی والدہ عمران خان کو مزید پسند کر رہی تھیں۔ اور انہیں اپنے داماد کے طور پر تسلیم کرنا شروع کر دیا تھا۔ لیکن ان دونوں کے معاملات آگے تک بڑھ نہ پائے اور نامعلوم وجوہات کی بنا پر ایک دوسرے سے الگ ہو گئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US