ہماری ویب کے ویک سیکشن میں آج پھر سے ہم آپ لوگوں کے لئے لائے ہیں گذشتہ ہفتے ہونے والے وائرل واقعات کا احوال اور تصاویر جن سے پچھلے ہفتے لوگ جُڑے رہے اور آج بھی وہ باتیں خوب پسند کی جا رہی ہیں۔
"حی علیٰ الصلواۃ" پر پہنچے تو روح پرواز کر گئی
العربیہ اردو کی خبر کے مطابق مصر سے تعلق رکھنے والے ایک بزرگ مؤذن الحاج حسنی نے لوگوں کو نماز کیلئے اذان دینا شروع کی تو "حی علیٰ الصلواۃ" کے الفاظ پر رک گئے، اور بقیہ اذان مکمل نہیں کی۔ بعدازاں معلوم ہوا کہ ان روح پرواز کرچکی ہے۔
مؤذن کے بیٹے محمود حسنی نے بتایا کہ میرے والد نماز کے پابند تھے، جبکہ وہ دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیا کرتے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میرے والد کئی سالوں سے علاقے کہی مسجد میں رضاکارانہ طور پر اذان دیا کرتے تھے۔
بھارت کو پھر شکست کا سامنا
گذشتہ روز
خراب بیٹنگ پر بھارتی کوچ روی شاستری کی منہ لٹکائے میچ دیکھنے کی تصویر وائرل ہوئی، کیونکہ ورلڈ کپ میں بھارت دوسری مرتبہ ہارا ہے،
یہ مقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر 110 ہی رنز اسکور کر سکی۔
میرا بچہ باہر آگیا، اللہ کا شکر
شاہ رخ خان کے بیٹے اریان کو منشیات کیس کی وجہ سے جیل میں ڈال دیا گیا تھا مگر اس کو رہا کر دیا گیا، وہیں سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے خوشی کے آنسو اور برقی قمقموں سے سجا منت ہاؤس بہت وائرل ہوا۔
نہیں میں اُن کی بہن ہوں
دبئی کرکٹ
گراؤنڈ میں موجود ویڈیو بنانے والی ایک بچی شاہد آفریدی کی بیٹی سے پوچھتی ہے کہ '' کیا آپ شاہد آفریدی کی بیٹی ہیں؟'' جس پر وہ مزاحیہ انداز میں جواب دیتی ہیں کہ '' نہیں میں ان کی بہن ہوں'' اور ہنس پڑتی ہیں پھر سچ بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ''ہاں میں بیٹی ہوں ان کی''۔
ٹریفک اہلکار نے بزرگ شہری کو گود اٹھایا
ٹوئٹر پر ایک نوجوان ٹریفک پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ٹریفک وارڈن نے ایک بزرگ کی مدد کرکے انسان دوستی کی مثال قائم کردی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لاہور کی کسی سڑک پر ٹریفک وارڈن نے جب دیکھا کے ایک بزرگ کو سڑک پار کرنے مشکل پیش آرہی ہے تو وارڈن نے بزرگ شخص کو اپنی گود میں اٹھا کر سڑک عبور کروا دی۔ اور
بزرگ شہری نوجوان وارڈن کو دعائیں اور اس کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔