پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد سے تعلیمی ادارے کھل چکے ہین اور تدریسی عمل بحال ہو چکا ہے، لیکن سندھ حکومت کی جانب سے ایک ایسا اقدام اٹھایا گیا ہے جس نے تعلیمی اداروں کو پریشان کر دیا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام سندھ حکومت کے ایک ایسے اعلان سے متعلق آپ کو معلومات فراہم کرے گی جسے ہو سکتا ہے آپ بھی معلوم کرنا چاہیں۔
دراصل معاملہ کچھ یوں ہے کہ وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے پرائیوٹ اسکولوں کو بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ اگر پرائیوٹ اسکولز اساتذہ کو 25 ہزار روپے سے کم تنخواہ دے رہے ہیں، تو ان پرائیوٹ اسکولز کو بند کر دیا جائے گا۔
مراد علی شاہ سکھر کے ایک اسکول میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے ہے، اگر 25 ہزار روپے سے کم تنخواہ دی جا رہی ہو، تو اس اسکول کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔
وزیر اعلٰی سندھ کا کہنا تھا کہ میرے دور حکومت میں 47 ہزار اسکولوں کو فعال کیا ہے، جہاں تدریسی عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔