ویسے تو والدین بچوں کو ہر لمحہ سپورٹ کرتے ہیں، چاہے خود طبیعت خراب ہی کیوں نہ لیکن بچوں کے لیے ہر مشکل کو جھیل لیتے ہیں۔ لیکن کئی مرتبہ بچے معذوری کا شکار ہو جاتے ہیں، ایسے میں خود والدین بھی افسردہ ہوتے ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لائی ہے جس میں آپ کو ایک نابینا بچے اور اس کی ماں کے بارے میں بتائیں گے۔
معاملہ کچھ یوں ہے کہ نابیا بچہ مختلف کھیل اور میچز کو بہت کوپسند کرتا ہے، اس نابینا بچے کا نام نکولس ہے۔ نکولس پیدائشی طور پر نابینا ہے، لیکن نکولس کا شوق ان کی والدہ پورا کر رہی ہیں۔
جب کبھی بھی میچ ہوتا ہے، تو والدہ سیلیویا نکولس کو میچ دکھانے لے کر جاتی ہیں، ہر بدلتی صورتحال سے متعلق معلومات فراہم کرتی ہیں۔ ہر ایک شخص جو انہیں دیکھتا ہے، داد دیے بغیر نہیں رہتا اور نکولس کے اس شوق کی بھی تعریف کرتا ہے۔
نکولس جب کبھی فٹ بال میچز دیکھتا ہے تو اس کی والدہ اسے کمنٹری کے ذریعے میچز کی لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کرتی ہے، جیسے ہی گول ہوتا ہے تو والدہ بیٹے کو اسی انداز میں گول ہونے کی خبر دیتی ہے جیسے کہ کمنٹری میں ہوتا ہے۔
اسی طرح اگر پینالٹی ہو یا میچ سنسنی خیز لمحات سے دوچار ہو تو والدہ نکولس کو ہر پہلو سے باخبر رکھتی ہیں۔
نکولس کی والدہ کہتی ہیں کہ میں بیٹے کو میچ کی ہر چیز سے متعلق معلومات دیتی ہیں، کس نے کس طرح کا یونیفارم پہنا ہے، کون اچھا پرفارم کر رہا ہے اور کس کی کارکردگی بری ہے، سب بتاتی ہوں۔ بیٹے کو میچ کا ایک ایک لمحہ پسند ہے۔
والدہ سیلیویا کا کہنا تھا کہ میں بیٹے کو جب میچ دکھانے لے کر جاتی ہوں، تو اپنے بیٹے کے ساتھ دیگر معذور بچوں کو بھی ساتھ لےکر جاتی ہوں۔
نکولس جب پیدا ہوا تھا تو صرف 500 گرام کا تھا، اور ڈاکٹرز نے بھی کہہ دیا تھا کہ بچے کا بچنا مشکل ہے۔ چونکہ نکولس کمزور بھی تھا، اسی لیے اس کی آنکھ میں ریٹینا نہیں بن سکا جس سے اس کی دونوں آںکھیں بینائی سے محروم ہو گئیں۔
نکولس بچپن میں اپنے والد کے ساتھ فٹبال میچز سنا کرتا تھا، ریڈیو پر میچز سننے سے اسے فٹبال میچز سے قربت ہونے لگی۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آج فٹ بال میچز کا فین ہے۔