اے بی سی ڈی اور ۔۔ بھلا یہ کون سا نام ہے سوشل میڈٰیا پر بچے کا عجیب و غریب نام وائرل

image

آج کل تو ہر کوئی پُرانے زمانے کا نہیں بلکہ اپنے بچوں کا نام نئے سے نیا رکھتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے بچے کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کا نام اتنا الگ نیا اور عجیب ہے کہ یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

اب آپ بھی سوچ رہے ہیں کہ لالو یا کالو آخر ایسا بھی کیا نام رکھ دیا، لیکن جناب یہ نام تو واقعی ایسا ہے کہ سن کر آپ بھی حیران ہو جائیں گے اور ہنس پڑیں گے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا بچے کا عجیب نام

یہ انکشاف چند روز قبل کورونا ویکسی نیشن کرنے والے طبی عملے کو ہوا جسے پہلے وہ مذاق سمجھے لیکن جب انہوں نے اس بچے کا اسکول آئی ڈی کارڈ دیکھا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئے کہ اس پر بھی بچے کا نام ’ABCDEF GHIJK ZUZU‘ لکھا تھا۔

ہے نہ حیران کر دینے والا دنیا کا سب سے منفرد نام انڈونیشیا میں رہنے والے ایک بارہ سالہ بچے کا یہ نام ’اے بی سی ڈی ای ایف، جی ایچ آئی جے کے زُوزُو‘ تاہم اس بچے کے والد نے رکھا ہے، والدین نے ایسا نام رکھنے کی وجہ بھی بتا دی ہے۔

انڈونیشین میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بچے کے والد کا نام ذوالفہمی اور والدہ کا نام زُوہرُو لیانی ہے، ان دونوں ناموں کے ابتدائی حصوں کو یکجا کرکے اس بچے کا آخری نام ’زُوزُو‘ بنایا گیا ہے۔

بات یہیں ختم نہیں ہوئی، اس بچے کے والدین نے بتایا کہ انہوں نے بہت پہلے ہی یہ طے کرلیا تھا کہ اپنے پہلے بچے کا نام ’ABCDEF GHIJK‘ رکھیں گے؛ اور اگر اس کے بعد مزید بچے ہوئے تو ان کے نام بھی NOPQ RSTUV اور XYZ رکھیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US