عمران خان اور وسیم اکرم ایک ساتھ ۔۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں اس تصویر کے پیچھے چُھپی حقیقت کیا ہے؟

image

شاہین ایک مرتبہ پھر تاریخ کو دہرا رہے ہیں اور ایک کے بعد ایک فتوحات حاصل کر کے ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کر رہے ہیں، ایسے میں ماضی کے بہترین کھلاڑی اور کپتان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو کہ پی سی بی کی جانب سے شئیر کی گئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے ٹوئٹر پر شئیر کردہ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری کھلاڑی وسیم اکرم اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان اس تصویر میں ایک ساتھ موجود ہیں۔

اس تصویر پر پی سی بی کی جانب سے کیپشن بھی دیا گیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ''آج کے دن'' 1989 میں کلکتہ کے مقام پر قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر نہرو کپ جیتا تھا۔

یہ تصویر قریب 32 سال پُرانی 1989 کی ہے تصویر کے کیپشن میں پی سی بی نے یہ بھی بتایا کہ میچ کی آخری گیند پر وسیم اکرم نے میچ وننگ چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا تھا۔

اس ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے وسیم اکرم نے بھی ان دنوں کو خوشگوار اور نا قابل فراموش قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US