جیل سے واپس آنے کے بعد آریان خان کو اپنے گھر میں نہیں رکھیں گے بلکہ یہ ۔۔ جانئیے شاہ رخ خان نے بیٹے سے متعلق کیا فیصلہ لے لیا؟

image

کروز پارٹی منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی رہائی کے بعد ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بڑی تبدیلی، آریان نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے تصویر ہٹا دی۔

منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو ضمانت پر رہائی مل گئی جس کے بعد بالی وُڈ کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنی پروفائل پکچر ہی ہٹا دی جس کے بعد اب ان کی پروفائل پر کوئی تصویر نہیں لگی ہوئی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل ہی منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے ضمانت پر رہا کیا گیا۔

ضمانتی مچلکے جوہی چاولہ کی جانب سے جمع کروائے گئے تھے جبکہ جیل سے رہائی ملنے کے بعد اپنی رہائش گاہ ''منت'' پہنچنے پر مداحوں کی جانب سے آریان خان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اب شاہ رُخ اور گوری اپنے بیٹے کی حفاظت کے لئے مستقل طور پر ان کے ساتھ ایک خصوصی باڈی گارڈ رکھنے کا فیصلہ کر چکے ہیں، بھارتی میڈٰیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممکن ہے شاہ رُخ آریان کو خود سے دور یعنی ملک سے باہر بھیجنے کا بھی سوچ رہے ہیں تاہم اس وقت آریان کا پاسپورٹ ضبط ہے اور انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US