مجھ سے بدتمیزی کیوں کی۔۔۔ جانیں میاں بیوی کی لڑائی پر کس طرح شوہر نے عدالت کا رخ کیا اور بیوی کو کیا سزا ملی؟

image

میاں بیوی میں لڑائی تو معمول کی بات ہے۔ لیکن مصر میں اس لڑائی کی ایک ایسی شکل سامنے آئی ہے جس کو جان کر آپ بھی اپنی بیوی یا شوہر سے لڑتے ہوئے کئی بار سوچیں گے اور میسجز پر لڑنے سے تو آئیندہ پرہیز ہی کریں گے۔

واٹس ایپ پر گالیاں دیں

مصر کے تینتالیس سالہ شہری نے اپنی تیس سالہ بیگم پر اس وجہ سے عدالت میں کیس دائر کردیا کیوں کہ انھوں نے واٹس ایپ پر اپنے شوہر سے لڑائی کی اور گالیاں دیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ شوہر نے عدالت کو ثبوت فراہم کرنے کے لئے واٹس ایپ کے تمام میسجز بھی عدالت میں یہ کہہ کر جمع کروادیے کہ ان کی بیوی واٹس ایب کو غلط مقصد کے لئے استعمال کررہی ہیں۔

پانچ کروڑ سے زائد جرمانہ

عدالت نے شہری کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی جانچ کی اور مصری ٹیلی کمیونیکیشن ایکٹ 10 کی دفعہ 76 کے تحت 33 ہزار امریکی ڈالر یعنی پاکستانی پانچ کروڑ سے زائد کا جرمانہ کردیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US