کیا یہ واقعی سونے کا ہے؟ سڑکوں پر چلتے پھرتے سونے کے مجسمے کی حقیقت کیا ہے

image

کراچی سے تعلق رکھنے والے محمد احسان نے بتایا کہ روزگار کی تلاش میں کراچی سے اسلام آباد کا رخ کیا تھا۔ چند روز قبل کیے گئے انٹرویو میں احسان بتایا تھا کہ اسلام آباد کام کرنے کیلئے آیا تھا، مگر جبکہ یہاں کام نہ ملا تو اپنے ہنر کو استعمال کرتے ہوئے انسانی مجسمہ بن گیا۔

روزگار کیلئے احسان اسلام آباد کے پارکوں، سڑکوں اور شاپنگ مال کے سامنے انسانی مجسمہ بن کر پیسے کماتا تھا۔ تاہم سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر محمد احسان کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ احکام سے اپیل کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔

محمد احسان نے بتایا کہ وہ اسلام آباد کی مختلف جگہوں پر انسانی مجسمہ بن کر پیسے کماتا تھا، مگر اب اسلام آباد پولیس نے اسے کھڑے ہونے سے منع کردیا ہے۔

اس نے کہا کہ یہی میری روزی روٹی ہے۔ اس نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں مسئلہ یہی ہے کہ کوئی اچھا کام کررہا ہے تو اسے کرنے نہیں دیتے، اس نے سوال کیا کہ اب کیا ہم چور کرنا شروع کردیں؟

محمد احسان نے بتایا کہ میری عمر 18 سال ہے، ابھی میں محنت کرکے کما رہا ہوں، مجھے حلال اور محنت کرکے کمانے بھی نہیں دیا جارہا ہے۔

اس نے کہا کہ میں اپنا کام کررہا تھا تو میرے پاس پولیس والے آئے اور غلط طریقے سے کہا کہ تم یہاں سے نکل جاؤ۔ پھر CDA والے آئے اور مجھ سے اجازت نامہ طلب کرنے لگے۔ سی ڈی اے والوں نے مجھے کہا کہ آپ کو 5 ہزار کا اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا، ورانہ آپ کو یہاں کھڑے ہونے نہیں دیں گے۔

محمد احسان نے مزید کہا کہ میں اجازات نامہ لینے جب سی ڈی اے کے آفس گیا تو انہوں نے کہا کہ اس چیز کا اجازت نامہ نہیں ہوتا ہے۔ اس نے کہا کہ میں کوئی غیر قانونی کام تو نہیں کررہا ہوں جس پر مجھے روکا جارہا ہے۔

احسان کا حکام سے مطالبہ ہے کہ اسے اپنا ہنر سڑکوں پر پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ احسان نے کہا کہ ایک دن میں 1 ہزار روپے بھی بڑی مشکل سے کماتا ہوں۔ اگر وہ بھی کمانے نہیں دیں گے تو غریب انسان کہاں جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US