سفید کبوتر کی جوڑی ان کے گھر آتی ہے ۔۔ جانیے انٹرویو کے دوران جب کبوتر آیا، تو عمران خان نے ایسا کیا کہا، جو اینکر بھی ہنس گئیں

image

عمران خان پاکستان کی مشہور ترین شخصیات میں شامل ہیں۔ میڈیا خان صاحب کی ہر بات کو نشر کرتا ہے، اور یہ خبر بھی آپ کو ہو سکتا ہے منفرد لگے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لائی ہے جس میں آپ کو بتائیں گے کہ خان صاحب اپنے گھر کی ہر چیر پر کس حد تک نگاہ رکھتے ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ اینکر پرسن مہر بخاری وزیر اعظم عمران خان کا کچھ سالوں پہلے انٹرویو لے رہی تھیں، اگرچہ یہ ویڈیو خان صاحب کے وزیر اعظم بننے سے پہلے کی ہے مگر اب بھی چرچہ میں ہے۔ مہر بخاری انٹرویو کے دوران کئی سوالات کر رہی تھی تب ہی انہوں نے خان صاحب سے ان کے گھر میں موجود کبوتروں کے بارے میں بھی سوال کر دیا، سوال کرنے کا مقصد بھی یہی تھا کہ کیوں نا موضوع تبدیل کیا جائے۔
جس پر خان صاحب نے کہا کہ یہ کبوتر روز گھر پر آجاتا ہے، پہلے یہ اکیلا آتا تھا، اب اس کے ساتھ دوسری بھی آ جاتی ہے۔ دراصل خان صاحب کے گھر کے باغیچہ کچھ حد تک وسیع بھی ہے اور کھلا بھی ہے۔ جس سے پرندے سہن میں آ سکتے ہیں۔ عمران خان کے جواب پر اینکر نے لقمہ دیا کہ کون کہتا ہے کہ آپ گھر کے لیے وقت نہیں نکالتے، جسے یہ پتہ ہو کہ کبوتر ہے یا کبوتری وہ گھر کو کیوں وقت نہیں دے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US