پنکھا چلاؤ تو سردی، نہ چلاؤ تو گرمی لگتی ہے ۔۔ مُلک بھر کے موسم پر سوشل میڈیا پر دلچسپ میمز وائرل

image

سردی کے موسم کا پورے سال لوگ انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس موسم میں ایک تو گرمی نہیں لگتی اور نہ بجلی کا بل زیادہ آتا، ہاں البتہ گیس کا بل ضرور بڑھ جاتا ہے، پھر کھانے پینے کی سوغات جو سردیوں میں آتی ہیں ان کا ذائقہ تو زبان سے جانے کا نام نہیں لیتا۔

اب چونکہ ملک بھر میں کہیں ہلکی سردی ہے تو کہیں تیز سردی، کہیں ہلکی پھلکی ٹھنڈ ہے تو کہیں صرف صبح کے وقت موسم ٹھنڈا ہے اور پورے دن گرمی، کراچی سمیت کچھ علاقے ایسے بھی ہیں جہاں صرف رات کے پہر ہی کچھ ٹھنڈ ہے علاوہ پورا دن گرمی کا راج ہے۔

ایسے میں سوشل میڈیا خوب متحرک ہے، لوگ مختلف قسم کی میمز شیئر کر رہے ہیں، مگرسب سے زیادہ وائرل ہونے والی اس میم میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے شاہ رُخ خان نے رانی مکھرجی کا ہاتھ پکڑا ہوا ہے اور کاجول سے گلے مل رہے ہیں، جس پر ٹیگنگ کی گئی ہے کہ رانی مکھر جی پنکھا ہیں، کاجول رضائی ہیں اور شاہ رُخ خود ایک عام انسان یعنی (میں خود) ہوں۔

یہ ایک فلمی سین ہے جسے شاہ رُخ کی بلاک بسٹر پُرانی فلم '' کچھ کچھ ہوتا ہے '' سے لیا گیا ہے۔ یہ حقیقت بھی ہے کہ پنکھا چلا لیا جائے تو کچھ ٹھنڈ محسوس ہونے لگتی ہے اور پاؤں میں بے چینی سی ہوتی ہے کہ بس پنکھے کو بند کردو یا تو رضائی اوڑھ لو، لیکن اگر پنکھا بند کردو تو گرمی بھی لگتی ہے اور چونکہ مچھر تو خوب کاٹنے آتے ہیں، اس لئے پنکھے کو بند کرنےکا سوچ بھی نہیں سکتے یا تو کوائل بھی جلایا جائے۔

اس کے علاوہ لاپتہ ڈرامے کی سارہ خان اور عائزہ خان کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کہتی ہے پنکھا چلے گا اور دوسری بولتی ہے نہیں چلے گا، مینو کے ڈرامے سے مینو اور اصفر کی تصویر بھی وائرل ہو رہی ہے جیسے کہ سردی میں بہنیں بھائیوں کی جیکٹس پہننے کے لئے مانگتی ہیں اور پھر دونوں میں نوک جھوک ہو جاتی ہے۔

اب کوئی ویزلین کو خوش آمدید کہہ رہا ہے تو کسی کو لگتا ہے کہ اس کے پاؤں کی انگلیاں ٹھنڈی ہوگئی ہیں۔

آپ کے شہر میں کیسی سردی ہے؟ ہمیں ہماری ویب کے فیس بک پیج میں کمنٹ سیکشن میں ضرور بتائیے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US