ہم اپنے قارئین کی دلچسپی کو مدِنظر رکھتے ہوئے آئے دن ان سے مختلف پہیلیاں پوچھتے ہیں آج ایک بار پھر ہم ایسی ہی دلچسپ پہیلی لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔
آپ نے کرنا صرف اتنا ہے کہ اس تحریر میں موجود تصویر کو دیکھ کر یہ سُراغ لگانا ہے کہ ایک گھر میں اگر چوری ہوئی ہے تو پولیس نے چور کے بجائے مالکن کو کیوں گرفتار کیا ہے؟
چوری کب ہوئی اور کس نے کی؟
یہ بات ہے امریکا کی جہاں چوری کی ایک واردات میں پولیس نے ان خاتون کو دھر لیا جو اپنے گھر سے آرہی تھیں آخر پولیس نے ایسا کیوں کیا؟
دراصل اس پہیلی کی منظر کشی کچھ اس طرح ہے کہ ایک سرد صبح جب ہر چیز برف سے ڈھکی ہوئی تھی، پولیس کو چوری کی اطلاع ملی اور وہ جائے وقوع پر پہنچی تو انہیں وہاں ایک خاتون دکھائی دیں۔
خاتون نے ایک گھر کی طرف اشارہ کر کے بتایا کہ وہ ان کا گھر ہے اور وہ کچھ ضروری سامان لینے باہر نکلی ہیں،
لیکن جب پولیس نے چھان بین اور غور کیا تو انہی خاتون کو مجرم پایا اور انہیں گرفتار کر لیا، کیا آپ تصویر دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ پولیس نے ان خاتون کو کس بنیاد پر گرفتار کیا؟
تصویر کو غور سے دیکھ کر جواب دیجیئے۔
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
⇓
جواب
دراصل پولیس نے جب برف پر قدموں کے نشانات کا جائزہ لیا تو انہوں نے دیکھا کہ خاتون کے قدموں کے نشانات دروازے کے بجائے کھڑکی سے شروع ہورہے ہیں، اس سے یہ بات صاف ظاہر ہوتی ہے کہ خاتون ہی چور ہیں۔
نہ صرف یہ خاتون چور تھیں بلکہ جس گھر کو وہ اپنا بتا رہی تھیں وہ گھر بھی ان کا نہیں تھا خاتون نے چورا کا منصوبہ بنایا اور چالاکی کچھ یوں دکھائی کہ خاتون کھڑکی کے راستے اندر گئیں اور چوری کر کے اس ہی راستے واپس باہر آئیں، جبکہ پولیس کو دھوکا دینے کے لیے انہوں نے اس گھر کو اپنا گھر بتایا تاکہ پولیس چھان بین میں لگ جائے اور وہ با آسانی فرار ہو جائیں۔