پھل، سبزیاں اور انڈے تازے ہیں یا خراب؟ 6 ایسی نشانیاں جو آپ کو تازہ چیزوں کی خریداری میں مدد کرسکتی ہیں

image

بازار جائیں یا سپر اسٹور، سب سے بڑا مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا بکنے والی چیز تازی ہے یا باسی۔ اکثر دکان دار بڑی چالاکی سے سامنے تازے پیس رکھ دیتے ہیں لیکن چیز کھولنے کے بعد پتا چلتا ہے کہ اندر سے سب باسی ہے۔ hamariweb.com کے پڑھنے والوں کے لئے ہم کچھ ایسے آسان طریقے لے کر آئے ہیں جن سے آپ بہت آسانی سے چیزوں کے تازہ یا باسی ہونے کا پتا چلا سکتے ہیں۔

لیموں، نارنجی اور دیگر پھل

پھل لیتے ہوئے پمیشہ اس بات کو ترجیح دیں کہ پھل اپنی اصل رنگت پر ہو اور ہرے یا زرد دھبے نہ ہوں۔ کیونکہ ہرے نشانات ہونے سے ہوسکتا ہے پھل پوری طرح پکا نہ ہو۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ پھل اندر سے سوکھ چکا ہو۔ اس کے علاوہ ایک طریقہ یہ ہے کہ پھل کو ہلکے ہاتھوں سے دبائیں۔ اگر پھل بہت زیادہ نرم ہے تو وہ اندر سے خراب ہے۔ اگر صرف دب رہا ہے تو اس کا مطلب پھل اچا اور تازہ ہے۔

انڈے

انڈے اگر سپر اسٹور سے خریدے جائیں تب تو یہ پتا چلانا مشکل ہے کہ انڈا تازہ ہے یا پرانا۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ انڈے کو اٹھا کر کان کے پاس ہلائیں۔ اگر انڈہ تازہ ہوگا تو کوئی آواز نہیں آئے گی۔ لیکن اگر باسی یا خراب ہوگا تو اندر سے کسی چیز کے ہلنے کی آواز آئے گی۔

مچھلی

مارکیٹ میں مچھلی کو بہت زیادہ برف میں رکھا جاتا ہے جو اسے محفوظ تو رکھتی ہے لیکن خریدنے والے کو پتا نہیں چلتا کہ یہ تازی ہے یا نہیں۔ مچھلی کو دبا کر دیکھیں اگر وہ دب کر دوبارہ اپنی جسامت پر آجاتی ہے تو تازی ہے لیکن اگر پچک جاتی ہے تو اس کا مطلب خراب اور پرانی ہے۔ مچھلی کی آنکھیں بھی ضرور دیکھیں کہ پیلی اور سوکھی ہوئی نہ ہوں۔

مرغی

مرغی لیتے ہوئے اس بات کا دھیان رکھیں کہ مرغی کی جلد پر زیادہ پانی نہ موجود ہو۔ سپر اسٹور میں مرغیوں کو برف کے اندر رکھتے ہیں جس سے پانی کا پتا نہیں چلتا۔ اس صورت میں سرخی مائل مرغی ہر گز نہ خریدیں۔

پیاز

پیاز لینے جائیں تو اس کی پہلی تہہ کو غور سے دیکھیں۔ اگر تہہ سوکھی ہوئی ہو تو اسے نہ خریدنا ہی بہتر ہے کیونکہ وہ اندر سے بھی گلی یا سوکھی ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US