خشک جلد کو بھی ٹھیک کرتے ہیں اور۔۔۔ جانیں 5 ایسے حیرت انگیز پودوں کے بارے میں جنھیں گھر میں رکھ کر آپ مہنگے لوشنز کا خرچہ بچا سکتے ہیں

image

سردی شروع ہوتے ہی اکثر لوگوں کی جلد خشکی سے پھٹنا شروع ہوجاتی ہے۔ اس خشکی کو دور کرنے کے لئے لوگ ہزاروں روپے کے لوشنز اور کریمیں خرید لیتے ہیں جو وقتی فائدہ دیتی ہیں اور انھیں ہر بار ہاتھ دھو کر لگانا پڑتا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسے حیرت انگیز پودوں کے بارے میں بتائیں گے جنھیں صرف گھر میں رکھنے سے ہی آپ کی جلد شگفتہ اور نرم ملائم ہوجائے گی۔

اسپائیڈر پلانٹ

اسپائڈر پلانٹ ہوا میں نمی پیدا کرتے ہیں جس کی وجہ سے کمے کا درجہ حرارت معتدل رہتا ہے اور فضا بھی نم رہتی ہے جس کی وجہ سے جس جگہ یہ پودا رکھا ہوا ہو وہاں موجود لوگوں کی جلد موئسچرائز ہوتی رہتی ہے اور خشکی نہیں ہوتی۔

رپڑ کا پودا

ربڑ کا پودے کے پتے کافی موٹے اور کتھئی یا جمنی رنگوں کے ہوتے ہیں۔ اس لے پتوں کے اندر سفید رنگ کا مائع بھی ہوتا ہے جو پتے کو بھی کافی چکنا رکھتا ہے۔ ربڑ کے پودے کو اپنی کرسی کے پاس رکھ کر آپ کی جلد واضح طور پر صحت مند اور نرم ہوجائے گی۔

اریکا پام کا پودا

یہ کھجور کی ایک اعلیٰ قسم رکھنے والا پودا ہے۔ جو ارد گرد کی ہوا کو نم رکھتا ہے اور فضا سے خشکی کے احساس کو ختم کرتا ہے۔ سردی کے موسم میں اس پودے کو زیادہ پانی کی ضرورت نہیں ہوتی۔

پیس للی کا پودا

اس پودے کے پھول اکثر لوشنز اور کریموں میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔ اسی بات سے آپ اس کے خواص کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ پیس للی کو بڑھنے کے لئے زیادہ روشنی والی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اسے کم روشنی والے کمرے میں بھی رکھا جاسکتا ہے۔ یہ خشک جلد والوں کا بہترین دوست ہے۔

انگلش آئیوی

انگلش آئیوی سورج کی روشنی میں بڑھتے ہیں اور جھالر کی صورت لٹکتے ہیں۔ اگر آپ خشک جلد کے مالک ہیں تو انگلش آئیوی کو اپنے آس پاس لٹکائیں اور نرم ملائم جلد اور وٹامن ڈی حاصل کریں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US