موٹاپا ایک ایسا مسئلہ ہے جو اگر حد سے تجاوز کر جائے تو انسان کو نہ صرف بیماری میں مبتلا کر سکتا ہے بلکہ چلنے پھرنے سے بھی قاصر کر دیتا ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جو موٹاپے کا شکار تھا۔
سعودی عرب سے تعلق رکھنے والا شہری اس وقت سوشل میڈیا پر مشہور ہو گیا تھا جب سعودی سماجی ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو اپلوڈ کی گئی۔
سعودی شہری الشراری اپنے وزن کی وجہ سے پریشان تھے، ان کا وزن 500 کلو ہو چکا تھا، 40 سالہ الشراری کا وزن آدھا ٹن تھا۔
اس عمر میں اتنا زیادہ وزن ان کی صحت کے لیے چیلنج بن رہا تھا، وہ نہ ٹھیک طرح سے سانس لے پاتے تھے نہ ہی چل پھر سکتے تھے۔
الشراری گزشتہ 6 سالوں سے اس مشکل صورتحال سے دوچار تھے۔ ساتھ ہی ساتھ الشراری کنگ سلمان اور سعودی حکومت سے علاج معالجے سے متعلق مدد کی اپیل بھی کر رہے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہے سعودی عرب میں کا سعودی عرب سے باہر، جہاں ممکن ہو سکے علاج معالجے میں مدد کی جائے۔
کنگ فہد میڈیکل کالج کی جانب سے الشراری کی اپیل پر مثبت جواب آیا، اور ان کے علاج کرانے کا اعلان کیا۔ ان کا علاج 60 ڈاکٹرز پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم کی جانب سے کیا گیا تھا۔