کم عمر میں ہی کروڑوں روپے کما لیتے ہیں اور ۔۔ جانیئے پائلٹس کون کون سی سہولیات ملتی ہیں؟

image

پائلٹ کی زندگی شاید بہت مشکل ہوتی ہے کیونکہ یہ بےحد ذمہ داری والا کام ہے، ہم سب پائلٹس کے بارے میں یہی سوچتے ہوں گے مگر ایسا بلکل نہیں ہے کام بےشک ذمہ داری والا ہے مگر ایک مرتبہ پائلٹ بننے کے بعد زندگی کتنی آسان ہو جاتی ہے، آیئے آپ کو بتاتے ہیں۔

پائلٹ کی زندگی کیسی ہوتی ہے؟

پائلٹ بننے کے لئے بہت سارے پیسوں کے ساتھ بہت مہارت اور جرت کی بھی ضرورت ہوتی ہے، لیکن اگر انسان جی جان لگا کر ایک مرتبہ اپنا خواب پورا کر لے تو زندگی بہت آسان ہو جاتی ہے، ایک پائلٹ کو اپنے اس پروفیشن کی وجہ سے کتنا فائدہ ہوتا ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں۔

جہاں چاہو مفت میں جاؤ

امریکی پائلٹ نے بتایا کہ ایک پائلٹ کو کسی بھی شہر سے دوسرے شہر کا سفر کرنا ہو تو وہ مفت میں سفر کر سکتا ہے۔

تنخواہ

چاہے کچھ بھی ہو تنخواہ وقت پر اور بہت زیادہ ملتی ہے اس بات سے تو سب ہی واقف ہیں کہ پائلٹ کی تنخواہ بہت زیادہ ہوتی ہے اور وہ اگر کم عمر میں پائلٹ بن جائیں تو 2 سے 3 سال میں ہی کسی 40 سالہ عام آدمی سے بھی زیادہ کما لیتے ہیں۔

نئے نئے ملکوں میں گھومنا

ظاہر ہے کہ جب کوئی پائلٹ جہاز اُڑا کر مسافروں کو کسی ملک لے کر جائے گا تو خود بھی تھوڑا آرام کرے گا اور جہاں بھی گیا ہے وہاں گھومے پھِرے گا، اکثر موسم کی وجہ سے یا کسی اور وجہ سے جب جہاز کی اٗڑان کا وقت بدل جائے یا فلائٹ دیر سے جانی ہو تو پائلٹس ہوں یا ائیر ہوسٹس گھومتے پھرتے ہیں اور نئے نئے ملکوں کی سیر مفت میں کرتے ہیں۔

مرنے کے بعد بہت پیسہ ملتا ہے

پائلٹ بننے کا خواب دیکھنے والا یہ ضرور سوچتا ہوگا کہ اگر جہاز کریش ہونے کی وجہ سے موت ہوگئی تو کیا ہوگا، مگر جناب امریکہ کہ ایل پائلٹ نے سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو میں بتایا کہ پائلٹ بننے کے بعد تو مرنے میں بھی فائدہ ہے، کیونکہ ایک امریکی پائلٹ کو جہاز کریش ہونے پر مرنے کی صورت میں لواحقین کو لاکھوں ڈالرز ملتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US