اگر یہ جانور آپ کو کہیں نظر آئے تو بھاگنے میں دیر نہ لگائیں ۔۔ جانیے وہ اہم باتیں جن سے ان 4 جانوروں کے بارے میں پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ آپ کے پیچھے لگیں گے یا نہیں

image

اکثر لوگوں کو جانور پالنے کا شوق ہوتا ہے۔ وہ اپنے گھروں مین مختلف جانور پالنے کے شوقین ہوتے ہیں۔ لیکن کبھی کبھار پیارے دکھنے والے پالتو جانور اپنا خوفناک چہرہ دکھا ہی دیتے ہیں۔

ایسی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں جس میں گھر میں پلے ہوئے جانوروں کے مالک کے گھر اور اس میں رہنے والے بچوں کو نقصان پہنچا چکے ہیں۔

بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہوتے ہیں کہ کیوٹ نظر آنے والے جانوروں میں بھی خطرہ چھپا ہوتا ہے اور وہ آپ پر کبھی بھی حملہ آور ہوسکتے ہیں۔

ہماری ویب آج ہم 5 ایسے جانوروں کے بارے میں بات کریں گے جو دکھنے میں معصوم لیکن خطرے کی گھنٹی ثابت ہوسکتے ہیں۔

1- ڈنگو (Dingo)

یہ جانور دکھنے میں پالتو کتے اور تھوڑا بھیڑیے کی طرح نظر آتا ہے۔ برائٹ سائڈ کے مطابق ڈنگو وہ جانور ہے جو جنوبی مغرب ایشیاء اور آسٹریلیا کے جنگلات میں 100 سالوں سے موجود میں۔ ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈنگو عام طور پر لوگوں پر حملہ نہیں کرتے، لیکن اگر وہ خوف محسوس کرتے ہیں، تو ان کی جانب سے حملہ کرنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

2- (سرویل) Serval

سرویل جو کہ دکھنے میں ایک خوبصورت بلی ہے لیکن یہ کتنی خطرناک ہے آپ کو اس کا اندازہ بھی نہیں۔ چند دن قبل ایک واقعہ پیش آیا تھا جب ایک جوڑے نے بلی آرڈر کی اور اس میں سے بلی کے بجائے سرویل جنگلی بلی نکل آئی جس کا انہیں معلوم ہی نہیں ہوا۔

لوگ شاید اس بلی کو اپنے گھروں میں پالتے ہوں لیکن تجویز یہ پیش کی جاتی ہے کہ سرویل کو گھروں میں نہ رکھیں۔ کیونکہ یہ گھر کے پردوں اور چادروں کو اپنے نوکیلے پنجوں سے خراب کر دیتی ہے اور جگہ جگہ چھلانگ بھی لگاتی ہے۔

3- سست جانور لوریس (Loris)

اسے کچھوؤے کے بعد سب سے سست ترین جانور مانا جانا ہے جو اپنی دھیمی حرکات و چال سے مشہور ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر یہ کاٹ لے تو کیا ہوتا ہے؟ بتایا جاتا ہے کہ یہ معصوم نظر آنے والا جانور جب کاٹتا ہے تو اس کا زہر جسم میں پھیل جاتا ہے۔

4-خارپشت (Hedgehog)

کچھ ملکوں نے خار پشت (Hedgehog) رکھنے کے رواج پر پابندی عائد کر رکھی ہے کیونکہ یہ اپنے اوپر نوکیلے کانٹوں والے بال اور منہ کی بیماری رکھتے ہیں۔ وہ سالمونیلا بیکٹیریا کے ساتھ ساتھ وائرل اور فنگل بیماریوں کو بھی منتقل کر سکتے ہیں۔اور ان کی تیز ریڑھ کی ہڈی کے اوپر نوکدار بال کسی بھی مضبوط جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس کے باعث انفیکشن ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US