انجیکشنز لگوائے تھے جس سے میرا چہرہ خراب ہوگیا۔۔۔ اداکارائیں ہونٹوں پر انجیشنز کیوں لگواتی ہیں اور اس کے کیا نقصانات ہیں؟

image

“میں نے کوئی انجیکشن نہیں لگوایا۔ میرا وزن کم ہوا تو ہونٹ خودبخود نمایاں ہوگئے ہیں“

یہ جملے عفت عمر نے تب کہے جب ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر حنا عباسی نے ان کے لپ فلرز پر تنقید کی۔ جس کے جواب میں عفت کا کہنا تھا کہ انھوں نے تو لپ فلرز کروائے ہی نہیں۔

پاکستانی اداکارائیں اور لپ فلرز

صرف عفت ہی نہیں پاکستان کی بہت سی اداکارائیں ایسی ہیں جن کے ہونٹوں کو دیکھ کر یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ وہ لپ فلرز استعمال کرچکی ہیں۔ لیکن عام طور پر سب ہی اداکارائیں اس بات سے انکار کرتی ہی نظر آتی ہیں اور اپنے ہونٹوں کی بدلتی شکل کو وزن میں کمی کا نتیجہ گردانتی ہیں۔ خیر وہ جو کہنا چاہتی ہیں ان کی مرضی لیکن ہم اس آرٹیکل میں اپنے قارئین کو لپ فلرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں کہ وہ کیا ہیں اور کیا ان کے قسم کے کوئی نقصانات بھی ہیں؟جبکہ بھارتی اداکارہ سارہ خان کہتی ہیں کہ انھوں نے لپ فلرز انجیکشن لگوائے تھے جو انھیں سوٹ نہیں کیے اور ان کا چہرہ بالکل خراب ہوگیا تھا۔

لپ فلرز کیا ہیں؟

لپ فلرز ایک قسم کی کاسمیٹک ٹریٹمینٹ ہے جس میں انجیکشن کے زریعےhyaluronic acid ڈالا جاتا ہے۔ hyaluronic acid ایسا مادہ ہے جو جسم کے اندر بھی پایا جاتا ہے البتہ انجیکشن کی صورت براہِ راست لگا کر پتلے ہونٹوں کو موٹا اور نمایاں بنایا جاتا ہے۔ عام طور پر ایک یا دو انجیکشن سے ہی مطلوبہ نتائج مل جاتے ہیں لیکن کچھ لوگ اس کے زیادہ سے زیادہ انیکشنز یعنی 4 سرنجز لگوانے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ انجیکشنز وقتی طور پر ہونٹوں کی ساخت بدلتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ 18 مہینے میں ختم ہوجاتے ہیں۔

نقصانات

لپ فلرز لگوائے جائیں تو ہونٹوں پر وقتی طور پر سوجن اور سرخی آجاتی ہے جو کچھ دنوں میں خود ہی ختم ہوجاتی ہے۔ لپ فلرز کے بعد ضروری ہے کہ ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کیا جائے تاکہ سنگین نقصانات سے بچ سکیں۔

ہونٹ لٹک جاتے ہیں

جب جلد مصنوئی طریقے سے کھینچتی ہے تو انجیکشن کے اثرات ختم ہونے کے بعد پھیل جاتی ہے یا لٹک جاتی ہے۔ جس کو ٹھیک کرنے کے لئے یا تو انجیکشن دوبارہ لگوانا پڑتا ہے ورنہ سرجری کروا کے ہونٹوں کی ساخت ٹھیک کی جاتی ہے۔

اندھا پن ہوسکتا ہے

غیر فطری طریقے سے محلول داخل کرنے کی صورت میں آس پاس کی نسیں بلاک بھی ہوسکتی ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ خطرات کی صورت میں جلد کے پٹھوں کا مردہ ہونا اور ساری زندگی کے لئے اندھا پن بھی ہوسکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US