زخمی خاتون کرکٹر کا علاج بابر اعظم کے میچ کی فیس سے ادا کر دیں ۔۔ بابر اعظم کے والد نے بڑا اعلان کر دیا

image

بابر کی میچ کی فیس سے بسمہ کا علاج کروائیں، بابر اعظم کے والد نے خاتون کرکٹر بسمیٰ کے لئے پی سی بی سے علاج کی اپیل کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے سر پر گیند لگنے سے زخمی ہونے والی قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد کے علاج کی اپیل کر دی ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بسمہ کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ بسمہ کے علاج کا فوری بدوبست کریں اور اگر یہ ممکن نہیں ہے تو بابر کے میچ کی فیس سے اس کا علاج کروائیں۔

سوشل میڈیا پر بابراعظم کے والد نے اپنے پوسٹ میں رمیز راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ''وہ بغیر کسی تمہید کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہماری بیٹی بسمہ امجد کے فوری علاج کا بندوبست کر دیں''۔

انہوں نے کہا کہ ''اگر یہ ممکن نہیں تو بابر کی بھارت کے میچ کی فیس سے بل ادا کر دیا جائے کیونکہ جس کو پاکستان کا سٹار لگا ہو وہ علاج کے لیے بے بس ہو تو یہ قوم کا بےبس ہونا لکھا جائے گا''۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا '' کہ دردے دل کے لیے پیدا کیا گیا انساں کو وگرنا عبادت کے لیے کچھ کم نہ تھے کُرو بیاں''۔

انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے یہ اپیل بھی کی کہ وہ ان کی پوسٹ پر کوئی فضول کمنٹ نہ کریں خیال رہےکہ گذشتہ دنوں کراچی میں قومی ویمن کرکٹر بسمہ امجد پی سی بی کی اکیڈمی میں سر پر گیند لگنے سے شدید زخمی ہوگئی تھیں جس کے بعد انہیں خون کی الُٹیاں ہوئی تاہم تاحال پی سی بی کی جانب سے ان کے علاج کے لئے کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق زخمی ہونے کے بعد بسمہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کے علاج پر 54 ہزار روپے بل بنا جسے بورڈ نے دینے سے انکار کر دیا، جس پر کھلاڑی رونے لگیں اور کسی اور نے ان کا بل ادا کیا، جس کے بعد پی سی بی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب تک پی سی بی کی جانب سے کوئی اقدامات کر کے قومی کھلاڑی کو کسی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US