چینی کی قیمت نے پیٹرول کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔۔ نئی قیمت نے غریب عوام کو بے بس کر ڈالا

image

چینی کی قیمتوں نے پیٹرول کو بھی چھوڑ دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے گذشتہ روز قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے مہنگائی اور دن بہ دن اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے باعث قوم کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے پیٹرول کی قیمتوں پر واضح طور پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرنا پڑے گا جس کے بعد عوام کا پارہ مزید چڑھ گیا۔

وہیں عوام کے لیے سب سے اہم چیز یہی تھی کہ تمام تر حکومتی اقدامات کے باوجود ملک بھر میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

پاکستان کےمختلف شہروں میں چینی 150 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ ملک میں اس وقت پیٹرول 138 روپے 30 پیسے فی لیٹر پر فروخت ہو رہا ہے۔

صدر شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہول سیل میں چینی 140 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ چینی کی ریٹیل قیمت 145 سے 150 روپے فی کلو تک ہو گئی ہے۔

کراچی میں بھی چینی کی ایکس ملز قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور چینی کی ایکس ملز قیمت 136 روپے کلو ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز کراچی میں چینی کی ایکس ملز قیمت 130 روپے کلو تھی، دو ہفتوں میں چینی کی ایکس ملز قیمتوں میں 38 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US