ہم دُعا کر رہے ہیں کہ بھارت فائنل میں آئے کیونکہ ہم نے ان کی ۔۔ شعیب اختر بھارت کے فائنل میں آنے کی دُعا کیوں کرنے لگے؟

image

شعیب اختر نے انسٹاگرام پر بھارت کی افغانستان کے خلاف جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کر دی، کہا بھارت اور افغانستان کا میچ فکس ہے یہ نہ کہا جائے بلکہ ہم تو دعا کر رہے ہیں بھارت فائنل میں آئے اور ہم ان کی پھینٹی لگائیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی شعیب اختر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ویڈیو جاری کی ہے، شعیب اختر نے ویڈیو میں کہا کہ ہندستان والے دل چھوٹا نہ کریں ہم تو چاہتے ہیں کہ آپ فائنل میں آئیں ہم دعائیں کر رہے ہیں کہ بھارت فائنل میں ہمارے مدِ مقابل ہو اور ہم بھارت کی پھینٹی لگائیں''۔

انہوں نے مزید کہا کہ ''انڈیا کو شروع سے ہی اچھی پرفارمنس دکھانی چاہیئے تھی پاکستان نے انڈیا پر حملہ کیا تو انڈیا کی ٹیم ہی بکھر گئی لیکن جیسا انہوں نے افغانستان کے ساتھ کھیلا ہے ویسا ہی پہلے کھیلتے تو اتنی مشکل کا سامنا نہیں کرنا پڑتا''۔

شعیب اختر نے کہا کہ سب کچھ نیوزی لینڈ پر منحصر ہے اگر نیوزی لینڈ ایک بھی میچ اور جیت جاتی ہے تو بھارت کے لیے کوالیفائی کرنا مشکل ہو جائے گا اگر نیوزی لینڈ ہارتی ہے تو بھارت کا چانس بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بطور پاکستانی ہم تو چاہتے ہیں کہ بھارت آگے آئے اور ہمارے ساتھ کھیلے اور بھارتی ٹیم کو ایک اور “موقع “دیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US