پیٹرول کی قیمت میں کتنے روپے اضافہ کردیا گیا؟

image

جس بات کا ڈر تھا وہ ہی ہوا، وفاقی حکومت نے آج صبح پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 145.82 پیسے ہوگئی ہے۔

پچھلے کئی دنوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی خبریں سامنے آرہی تھی، جن میں پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے کے درمیان بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ لیکن آج صبح جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 3 پیسے اضافے کے بعد 145.82 پیسے ہوگئی ہے۔

جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 14 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US