میری غلطی تھی جو کچھ ہوا اس پر معافی مانگتا ہوں ۔۔ ڈاکٹر نعمان نیاز کی معافی کے بعد شعیب اختر نے کیا جواب دے دیا؟

image

گذشتہ ماہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مناسبت سے پاکستان ٹیلی وژن سے نشر ہونے والے پروگرام کے دوران ڈاکٹر نعمان نیاز اور پاکستان کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر کے درمیان بیان بازی کا معاملہ پیش آیا تھا جس کے بعد شعیب اختر نے پی ٹی وی اسپورٹس چینل پر لائیو پروگرام کے دوران استعفیٰ دے دیا تھا۔

اب اس حوالے سے تازہ اطلاعات سامنے آئی ہیں جس کے مطابق نعمان نیاز نے شعیب اختر سے معافی مانگ لی ہے۔

سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے شو کے دوران لائیو شو میں کی جانے والی بد تمیزی پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے اپنے بیان میں بتایا کہ پروگرام میں آن ائیر جو مجھ سے ہوا اس پر جتنا ردعمل آیا وہ بالکل جائز تھا، وجہ جو بھی تھی آن ائیر یہ سب کرنے کا مجھے حق نہیں تھا،غلطی میری ہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی غلطی پر ایک بار نہیں ہزاروں بار معافی مانگتا ہوں، شعیب اختر اسٹار ہیں مجھے ان کی کرکٹ سے محبت ہے۔

دوسری جانب سرکاری ٹی وی پر ڈاکٹر نعمان نیاز سے تلخ کلامی اور سرکاری ٹی وی سے استعفیٰ دینے کے بعد شعیب اختر کا بھی موقف سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران شعیب اختر نے بتایا کہ انہوں نے قوم اور اداروں کی عزت کی خاطر ڈاکٹر نعمان کو معاف کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ استعفیٰ اس لیے دیا کہ آئندہ کسی بھی اسٹار کھلاڑی کو ایسے معاملے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شعیب اختر کا موقف ہے کہ قومی اسٹار کو قومی ٹی وی پر اس طرح نہیں کہا جاسکتا۔

ڈاکٹر نعمان نیاز نے بتایا کہ پروگرام کے بعد والد نے کہا کہ مجھے تم سے یہ توقع نہیں تھی، تم نے غلطی کی، اس وقت شعیب اختر اسٹار اور میں صرف میزبان تھا مجھے معاملہ سنبھالنا چاہیے تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US