اس تصویر میں آپ کو پہلے کیا دکھائی دیا؟ آپ کا جواب آپ کی ذہانت اور شخصیت کے متعلق کیا بتاتے ہیں؟ جانیے

image
تصویر بہت کچھ کہتی ہے، ایسا ہی کچھ اس تصویر میں بھی ہوا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایک ایسی تصویر لے کر آئی ہے جو کہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بتا سکتی ہے۔ اس تصویر میں آپ نے سب سے پہلے کس چیز کو شناخت کیا ہے؟ اس تصویر کے ذریعے آپ کو اس بات کا پتہ لگ جائے گا کہ آپ کی شخصیت کس قسم کی ہے۔ زیر نظر تصویر میں ہو سکتا ہے آپ کو بطخ معلوم ہو اور کچھ کو یہ خرگوش معلوم ہو۔ لیکن اس تصویر میں خرگوش اور بطخ دونوں موجود ہیں۔

بطخ:

اس تصویر میں چونچ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جو کہ بطخ کی چونچ معلوم ہو ہو رہی ہے۔ آپ کے دماغ کا دایاں حصہ بائیں حصے پر زیادہ حاوی ہے۔ سادہ الفاظ میں اگر کہا جائے تو یہ کہنا بُرا نہیں ہوگا کہ آپ کا دنیا کو دیکھنے کا نظریہ عام انسانوں جیسا ہی ہے۔

خرگوش:

اس تصویر میں جس طرف اشارہ کیا جا رہا ہے وہ دراصل خرگوش کا منہ ہے، اگر آپ نے خرگوش کو پہچان لیا اب آپ کے دماغ کا بایاں حصہ دائیں حصے پر زیادہ حاوی دکھائی دے رہا ہے۔ یعنی آپ چیزوں کا مشاہدہ کرتے ہیں اور ٹیکینیکل انداز سے چیزوں کو پرکھتے ہیں۔ یہ ایک اہم نظریہ ہے جو کہ عام انسانوں سے آپ کو منفرد بناتا ہے۔

بطخ اور خرگوش بیک وقت:

اگر تصویر کو دیکھتے ہی آپ کو بطخ اور خرگوش نظر آگیا ہو، تو ایسے لوگ تخلیقی شخصیت کے مالک نظر آتے ہیں۔ یعنی آپ دنیا کو گہری نگاہ سے دیکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US