کچرے سے کپڑے، جوتے اور کھانا چنتے ہوئے بچوں کی ویڈیوز دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی رو پڑے

image
صرف پاکستان ہی نہیں دنیا بھر میں مہنگائی اپنے عروج پر پہنچ رہی ہے، کل تک یہ دنیا چائلڈ لیبر کی وجہ سے پریشان تھی کہ بچوں سے کام کیوں کروایا جاتا ہے لیکن اب غربت کی لکیریں اس قدر گہری ہوگئی ہیں کہ بچے اب کچرے میں سے ہی کھانا، پینا، کپڑے اور جوتے ڈھونڈنے لگے ہیں۔
ایسی ہی دلخراش ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، فیس بک پر حرا نامی صارف نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بچیاں کچرے میں سے کپڑے چن رہی تھیں، ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی غمزدہ ہوگئے۔
کسی نے کہا کہ کھانا پلیٹ میں بچا کر پھینکنے سے اچھا ہے کہ کھانا خود پیک کرکے غریبوں کو دے دیں، البتہ کسی نے کہا کہ اگر مہنگائی کے جن کو قابو نہ کیا گیا تو وہ لوگ جو آج گھروں میں بیٹھ کر کھا رہے ہیں وہ کل تک سڑکوں پر آجائیں گے۔
ایک صارف کا کہنا ہے کہ: '' میرے خُدا! یہ کیسا ظلم ہے کہ ایوانوں میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں کے غسل خانوں تک میں اے سی لگے ہوئے ہیں اور غریب بیچارے بھوک و افلاس سے قبر کی دہلیز پر کھڑے ہیں۔ ''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US