اپنے سر پر پنجرا پہن لیا اور اس کی چابی اہلیہ کو دے دی ۔۔ اس شخص کا تعلق کہاں سے ہے؟ جس نے اپنے سر ہی کو تالا لگا لیا

image

سوشل میڈیا پر اکثر ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جس میں انسان ایسے عمل کر جاتا ہے جو کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو ایک ایسے شخص کے بارے میں بتائیں گے جس نے اپنا سر ہی قید کر لیا۔

ترکی سے تعلق رکھنے والے ابرہیم یوشیل ایک ایسے شخص ہیں جو کہ اب سوشل میڈیا پر مشہور ہو گئے ہیں۔

ابراہیم نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب اپنے سر کو ایک پنجرے میں بندھ کر دیں گے، اور اس پنجرے کی چابی گھر والوں کو تھما دی ہے۔ ابراہیم نے چابی کیوں تھمائی ہے وجہ جان کر آپ بھی یہ عمل نہیں کریں گے۔

دراصل ابراہیم روازنہ سگریٹ کے دو ڈبے ختم کر جاتا تھا، ابراہیم کو نشے کی عادت اس حد تک ہو گئی تھی کہ اگر سگریٹ نہ پیتا تو اسے بے چینی ہونے لگتی تھی، سگریٹ کی طلب اسے ہر ایک کو دشمن سمجھتی تھی۔

لیکن ابراہیم کے والد کی موت نے اسے ایسے سخت فیصلے کرنے پر مجبور کیا، ابراہیم کے والد بھی سگریٹ کے عادی تھے اور وہ پھیپڑوں کے کینسر میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے تھے۔

والد کو سگریٹ کی وجہ سے کینسر ہوا، تو بیٹا بھی پریشان ہو گیا اور اس وقت خیال آیا کہ یہ میں اپنی زندگی کے ساتھ کیا کر رہا ہوں۔ اس وقت کے بعد سے ابراہیم نے فیصلہ کیا کہ کچھ بھی ہو جائے اب سگریٹ کو چھوڑنا ہی ہوگا۔ ابراہیم نے یہ کر چھوڑنے کے لیے ایک ایسا پنجرا بنایا ہے جس کہ ہلمٹ کی طرح کا ہے، مگر اسے تالا بھی لگایا جا سکتا ہے۔

دراصل لوہے کی پتلی وائر سے بنے اس پنجرے کو باآسانی کھولا اور بندھ کیا جا سکتا ہے، ابراہیم نے یہ پنجرہ ہیلمٹ سے متاثر ہو کر بنایا ہے۔ اس پنجرے کو گھر والے صرف سونے کے لیے یا کھانا کھانے کے لیے ہی کھولتے ہیں۔ ابراہیم پر امید ہے کہ وہ اس سگریٹ کی لت کر ختم کر دے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US