ان کے بیٹے کی شادی کس مشہور خاندان میں ہوئی ہے؟ ۔۔ جانیے جنرل راحیل شریف اور ان کی فیملی سے متعلق وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستان کی تاریخ میں کچھ شخصیات ایسی ہیں جو کہ مشہور ہوئی ہیں اور ہر ایک کی زبان زد عام تھیں۔ ان میں اکثر مشہور شخصیات اب بھی میڈیا کی نظروں میں ہے جبکہ کچھ اب بیرون ملک میں اہم ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو پاکستان کی مشہور ترین شخصیت سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے متعلق وہ معلومات فراہم کرے گی جو ہوسکتا ہے آپ کے لیے بھی نئی ہو۔

نواز شریف کے دور حکومت میں عوام میں حد سے زیادہ شہرت پانے والے جنرل راحیل شریف ایک فوجی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ 16 جون 1956 کو جنرل راحیل شریف بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پیدا ہوئے جبکہ ابتدائی تعلیم بھی وہیں حاصل کی۔ راحیل شریف 4 اسٹار رینگ کے آفیسر رہ چکے ہیں جبکہ وہ پندرہویں آرمی چیف تھے۔ راحیل شریف نے گورمنٹ کالج یونی ورسٹی، رائل ڈیفینس کالج اور پی ایم اے کاکول سے تعلیم حاصل کی ہے۔ جبکہ 1976 میں سیکنڈ لیفٹیننٹ کے طور پر پاس آؤٹ ہوئے۔ جنرل راحیل شریف کا خاندان پنجاب کے شہر گجرات کے کنجاہ گاؤں سے تعلق رکھتا ہے، راحیل شریف راجپوت گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ جبکہ راحیل شریف پاکستان کے بہادر سپاہ سالار میجر محمد شریف کے صاحبزادے ہیں۔ راحیل شریف کی والدہ 2015 میں انتقال کر گئی تھیں۔
جنرل راحیل شریف اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستانی فوج میں شامل ہوئے جبکہ راحیل بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔ راحیل شریف 3 بھائی اور دو بہنیں ہیں۔
راحیل شریف اپنی والدہ سے بے حد پیار کرتے تھے، جب وہ حیات تھیں تو ہر سال والد کی برسی کے موقع پر ان کے ساتھ فاتحہ خوانی کے لیے جاتے تھے۔ والدہ کے ساتھ ہی بڑے بھائی شبیر شریف شہید کی قبر پر بھی حاضری کے لیے جایا کرتے تھے۔ جنرل راحیل شریف ہلال امتیاز اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازے جا چکے ہیں جبکہ اس وقت راحیل شریف اسلامک ملٹری الائنس کے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
جنرل راحیل شریف کی اہلیہ بھی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اپنے شوہر کو ہر موقع پر نہ صرف سپورٹ کرتی ہیں بلکہ انہیں ایک بہترین شوہر مانتی ہیں۔ ان تصاویر میں بھی جنرل راحیل اور ان کی اہلیہ کو دیکھا جا سکتا ہے۔
جنرل راحیل شریف کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں جن میں سے بڑے بیٹے عمر راحیل پاکستانی فوج میں ہی جبکہ دیگر بچے اس وقت تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
جنرل راحیل کے بڑے عمر راحیل کی شادی کے چرچہ بھی سوشل میڈیا ہر تھے، عمر راحیل کی شادی ہنڈا اٹلس کمپنی کے کے چیئرمین یوسف شیرازی کے قریبی رشتہ دار فاروق طور کی بیٹی’ مہر طور‘ کے ساتھ ہو رہی ہے ، فارو ق طور خود بھی گاڑیوں کے کاروبار سے وابستہ ہیں اور وہ کوئنز روڈ پرواقع معروف ہنڈا کے شوروم ’ہنڈا فورٹ‘ کے مالک ہیں ۔
جنرل راحیل شریف کے بیٹے کی مہندی بیدیاں روڈ پر ایک فارم ہاؤس میں منعقد ہوئی تھی جبکہ اس تقریب میں اہلخانہ اور قریبی عزیز و اقارب کی جانب سے شرکت کی گئی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US