اکثر ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنی قیمتی چیزوں کو غلطی سے کھو دیتے ہیں اور پھر ساری عمر پچھتاتے ہیں، لیکن کچھ لوگوں کی قسمت کو کچھ اور ہی قبول ہوتا ہے اور ان کی وہی قیمتی چیز انہیں اچانک واپس مل جاتی ہے۔
ایسا ہی کچھ ہوا ہے ایک سوئس خاتون کے ساتھ جنہوں نے کئی سالوں پہلے اپنی شادی کی انگوٹھی کو کھو دیا تھا اور پھر اچانک ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔
ہوا کچھ یوں کہ انہوں نے اپنے گھر کے گارڈن میں گاجریں اُگائیں اور جب انہوں نے گاجر کو مٹی سے نکالا تو وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئیں کہ ایک گاجر کے اندر ان کی 16 سال پہلے گُم ہونے والی شادی کی انگوٹھی پھنسی ملی، قدرتی طور پر گاجر ان کی انگوٹھی کے اندر ہی اُگ گئی اور خاتون نے جب یہ گاجر نکالی تو انہیں ان کی شادی کی انگوٹھی واپس مل گئی۔
ایسا ہی ایک اور واقعہ پیش آیا برطانیہ کے علاقے نارتھ امبر لینڈ میں جہاں 70 سالہ خاتون کو گھر کی صفائی کے دوران قیمتی ہیرا مل گیا۔
جی ہاں! ہیرا، پہلے پہل خاتون کو لگا کہ گھر کی صفائی کے دوران ملنے والا ہیرا کسی جیولری سے گرا نگینہ ہے لیکن پھر خاتون نے عقل مندی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے اس نگینے کو جوہری کے پاس لے جانے کا فیصلہ کیا۔
یہ سن کر وہ حیران رہ گئیں کہ ان کو ملنے والا ہیرا کوئی نگینہ نہیں بلکہ وہ 24 قیراط کا ہیر اہے جس کی قیمت 2 ملین پاؤنڈ ہے۔
وہ بس کہتے ہیں نہ کہ اوپر والا جب بھی دیتا دیتا چھپڑ پھاڑ کہ، اگر آپ کو بھی کبھی کوئی کھوئی ہوئی قیمتی چیز یا کوئی مہنگی چیز ملی ہے؟ ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ کر کے ہمیں اپنی کہانی بتائیں۔