سوشل میڈیا ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں ہر ایک شخص بہت سی چیزیں اپلوڈ کر سکتا ہے، چاہے ہنر ہو یا پھر خطرناک تجربہ۔ اسے ہمیت مل ہی جائے گی۔
ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایسی ہی ایک خبر کو آپ تک پہنچائے گی جس میں ایک ایسے منچلے سے متعلق بتائیں گے جس نے خطرناک اسٹنٹ کیا۔
اس منچلے نے ایک ایسا اسٹنٹ پرفارم کیا ہے جس میں منچلا نے گاڑی سمیت خود کو پورے ایک دن کے لیے قبر میں دفن کروا لیا۔
یوٹیوبر کا کہنا تھا کہ وہ پورے ایک دن کے لیے گاڑی سمیت خود کو مٹی تلے دفن کرے گا۔ جبکہ گاڑی میں کیمرے موجود تھے، جو کہ باہر بیٹھے دوستوں کو لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے آگاہ کر رہے تھے۔
یوٹیوبر اسٹنٹ کرنے سے پہلے خوب تیار ہوا، گڑھا کھدوایا، گاڑی کے اندر پنکھا نصب کروایا، ساتھ ہی ساتھ گاڑی میں کھانے پینے کی اشیاء بھی رکھ لی۔
ہوا کی روانی کے لیے یوٹیوبر نے ایک پائپ نصب کیا جو تازہ ہوا کو اندر گاڑی میں دے رہا تھا۔ جبکہ یوٹیوبر ویڈیو بھی بناتا رہا اور اندر کی صورتحال پر تاثرات دیتا رہا۔
گاڑی کے اندر ہی سویا اور گاڑی ہی میں پوری رات گزار کر منچلا صبح اٹھا اور پورے ایک دن لگا مکمل کر کے گڑھے سے باہر نکلا۔ اگرچہ یہ اسٹنٹ کافی خطرناک تھا مگر یوٹیوبر نے اس کے پورا کرنے کے لیے کافی محنت کی تھی۔ گاڑی میں ضروری اشیاء کی فراہمی سے لے کر سی سی ٹی وی کیمرہ کی تنصیب ہر ایک چیز دیکھ بھال کر کی گئی تھی۔