سِلائی کڑھائی سے ماہانہ لاکھوں روپے کماتی ہے ۔۔ جانیے 10 سالہ بچی کے بارے میں دلچسپ باتیں جو سلائی کا کاروبار کر کے اپنے والدین کو سپورٹ کرتی ہے

image

اگر کسی کے پاس اچھی تعلیم نہ ہو لیکن کسی کام کا اچھا ہنر ہو تو وہ زندگی میں اچھا کما لیتا ہے۔ یہاں اس بات کا قطعی یہ مطلب نہیں کہ تعلیم ہونا ضروری نہیں۔ بلاشبہ تعلیم وہ زیور ہے جس کے ذریعے انسان ترقی اور خوشحالی حاصل کرتا ہے۔

گذشتہ چند سالوں میں دیکھا گیا کہ پاکستان میں بڑے تو بڑے اب بچے بھی ہنر سیکھ کر پیسے کما رہے ہیں۔ وہ اپنے کام کو بخوبی انجام دے رہے ہیں جن کو لوگ سراہ رہے ہیں۔

آج ہم ایک ایسی بچی کی کہانی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جس کی عمر10 سال ہے اور وہ سلائی کڑھائی کا کام کر کے ماہانہ لاکھوں کما رہی ہے۔

دس سالہ بچی کا نام جنت اشفاق ہے۔ جنت خواتین کے کپڑوں پر لیسیں اور پایپنگ کا کرتی ہے۔

ایک ویب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جنت نے اپنے بارے میں بتایا کہ صبح اسکول جاتی ہیں اور واپس آنے کے بعد سلائی کڑھائی کے کام پر لگ جاتی ہیں۔ بچی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فیملی کو بھرپور طریقے سے سپورٹ کرتی ہیں۔ایک سوال کے جواب میں جنت کا کہنا تھا کہ وہ مہینے میں 3 سے 4 لاکھ روپے کما لیتی ہے۔

جنت سلائی کے بعد پلاسٹک کی پیکنگ بناتی ہے اور اس کے والد صاحب جا کر مارکیٹ میں سیل کرتے ہیں۔ جنت لے والدین اپنا یوٹیوب چینل بھی چلاتے ہیں جس کا نام ہے کچن ود جنت۔ بچی کے والدین یوٹیوب چینل چلاتے ہیں جبکہ جنت سلائی کڑھائی کا کام کر کے پیسے کماتی ہے۔

جنت کی چھوٹی بہن بھی اپنی بڑی بہن کے کام میں ہاتھ بٹاتی ہے۔ ہنر مند بچی نے بتایا کہ وہ بڑے ہوکر بزنس وومین بننا چاہتی ہیں۔

مزید جنت نے اپنے بارے میں کیا بتایا دیکھیے ذیل میں سید باسط علی کی اس یوٹیوب ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US