عامر لیاقت نے طوبیٰ کی روتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کردی

image

معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے سوشل میڈیا سایٹ انسٹاگرام پر اپنی دوسری بیوی طوبیٰ عامر کی ویڈیو پوسٹ کردی۔ جس میں طوبیٰ روتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔

حالیہ دنون یہ افواہیں گردش کررہی تھی کہ اداکارہ طوبیٰ عامر نے ڈاکٹر عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ تاہم آج ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ لکھا ہے کہ طوبیٰ ابھی بھی میری بیوی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ طوبیٰ انور کا مطلب طوبیٰ نور ہے۔ ساتھ میں عامر لیاقت نے بتایا کہ طوبیٰ، شہروز سبزواری کے ساتھ ڈرامے میں کام کررہی ہیں۔

تاہم ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طوبیٰ اپنی بلی کے گم ہونے پر رو رہی ہیں۔ ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت کے پوچھنے پر کہ میں کیوں آچھا ہوں؟ طوبیٰ نے کہا کہ آپ بلی کو دور سے ڈھونڈ کر لائے ہیں۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر طوبیٰ کے نام تبدیل کرنے کے بعد افواہیں گردش کررہی تھی کہ عامر لیاقت اور طوبیٰ میں علیحدگی ہوگئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US