میں اپنی ماں کے پیر دھوتا ہوں کیونکہ ۔۔ جانیے اس شخص کے بارے میں، جو ماں کے پیر سے دھو کر وہی پانی پیتا ہے

image

آج کے دور میں انسان اس حد تک مصروف رہتا ہے کہ وہ بھول ہی جاتا ہے کہ اپنی جنت کو خود ہی اپنے ہاتھوں سے گنوا رہا ہے۔ یعنی اپنی ماں کا خیال ہی نہیں رکھ رہا۔ ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسے شخص سے متعلق آپ کو بتائے گی جو لوگوں کے لیے مثال بن گیا۔

پنجاب سے تعلق رکھنے والے نادر ویسے تو مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتے ہیں، مڈل کلاس فیملی جو کہ کئی مشکلات سے گزر رہی ہوتی ہے مگر نادر نے اپنے گھر کو اور اپنی جنت کو بھی خوب سنبھالا ہوا ہے۔ نادر کو پتہ ہے کہ اپنی جنت یعنی اپنی ماں کی کس طرح خدمت کرنی ہے
نادر اپنی والدہ کے پاؤں دھوتے ہیں اور جس پانی سے پاؤں دھوتے ہیں اسے پی جاتے ہیں۔ دراصل نادر کا کہنا ہے کہ آج کے دور میں لوگ اپنی ماں کا خیال نہیں رکھتے، حالانکہ جنت میں جانے کا ایک راستہ یہ بھی ہے۔
نادر گزشتہ 12 سال سے اپنی والدہ کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ وہ والدہ کے پیروں کو روازنہ اپنے ہاتھوں سے دھوتے ہیں۔ نادر کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کر کے سکون ملتا ہے۔ نادر کہتے ہیں کہ ماں ہمیں نو ماہ اٹھا کر رکھتی ہے اسی لیے اس کے قدموں تلے جنت ہوتی ہے۔ آج کے دور میں ماں باپ کی نافرمانی بہت ہے۔
والدہ کا کہنا تھا کہ بیٹا بہت فرمانبردار ہے میری بہت خدمت کرتا ہے، گزشتہ 12 سالوں سے میرے پاؤں دھو رہا ہے، میں منع کرتی ہوں کہ پانی نہ پیو مگر بیٹا نہیں مانتا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US