غیر معمولی اور منفرد واقعات کا رونما ہونا کوئی نئی بات نہیں لیکن بھارت میں یہ واقعات تسلسل سے ہو رہے ہیں کبھی کوئی گھر میں خود کو بند کرلیتا ہے تو کوئی قبر کھود کر موت کا انتظار کرتا ہے۔
ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسے واقع سے متعلق بتائیں گے جو ہو سکتا ہے آپ کے لیے بھی منفرد ہو۔
بھارتی گاؤں صاحب گنج میں ایک خاتون کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسے گنگا ماں خواب میں آئی ہے اور ایک خاص تپسیہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔
خاتون کا کہنا تھا کہ گنگا ماں نے مجھے جل سمادھی لینے کو کہا ہے، خاتون میں خواب میں دیکھا کہ گنگا ماں آئیں اور مجھے کہا کہ میری گود میں آجاؤ، میں تمہیں شکتی دوں گی۔ خاتون گنگا میں گنگا ماں کی ہدایت کو پورا کرنے چل دی۔
گنگا یعنی دریا میں وہ خاتون کئی گھنٹوں تک پانی میں ہاتھ جوڑے بیٹھی رہی۔ جب یہ خبر آس پاس کے گاؤں والوں کو ملی تو فورا اسے دیکھنے کو آ گئے اور کئی ان میں ایسے تھے جو کہ اس خاتون کو حوصلہ دینے اور پوجا کرنے آئے تھے۔
کوئی ڈھول بجا رہا تھا تو کوئی پھولوں کا ہار لے کر خاتون کو دیکھنے پہنچا، ہر ایک شخص خاتون کو خوش قسمت سمجھ رہا تھا۔ لیکن موقع پر پولیس پہنچی اور خاتون کو سمجھا کر واپس گھر بھیج دیا۔
خاتون کے شوہر پجاری ہیں اور اہلیہ ریتا دیوی گنگا کی بھکت ہیں۔ شوہر کا کہنا تھا کہ اہلیہ کے خواب میں گنگا ماں آئی تھی اور 24 گھنٹے پانی میں رہنے کا کہا تھا۔ اور پھر 24 گھنٹے بعد ایک اور امتحان ہونا تھا۔
[img1
موقع پر موجود ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ریتا دیوی نے بتایا کہ کہ پانی سے نکلنے کے بعد دو آدمی اسے تیر سے ماریں گے پھر وہاں موجود لوگ مجھے ہار پہنائیں گے، اور پھر مجھے گھر لے جائیں گے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اطلاع ملی پیٹرولنگ ٹیم نے خاتون کو گنگ سے نکال کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا، اگر وقت پر نہ پہنچتے تو خاتون کی دریا میں موت ہو سکتی تھی۔ لوگوں میں غلط فہمی ہائی جا رہی ہے اس حوالے سے انہیں سمجھایا جا رہا ہے۔