جب ہم کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو ہمارا دماغ اشارہ کر دیتا ہے کہ یہ فلاں چیز ہے۔ لیکن کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ کسی تصویر یا حقیقت میں کسی ایسی شے پر نظر پڑ جاتی ہے جو ایک بار دیکھنے میں سمجھ نہیں آتی۔ ممکن ہے کہ جن کی آنکھیں چیل کی نظروں والی ہوں وہ س جانچ لیتے ہوں لیکن پریشانی ان افراد کے لیے ہوتی ہوگی جن کی نظریں کمزور ہوں۔
Hamariweb.com آج چند ایسی تصاویر لے کر حاضر ہوئی ہے جو دکھنے میں سادہ ہیں لیکن پھر بھی وہ آپ آنکھیں ملنے پر مجبور کردیں گی۔
1- پارک میں کچھ گڑ بڑ؟
یہ ایک پارک کی تصویر ہے لیکن اس تصویر میں کچھ تو گڑ بڑ موجود ہے۔ اگر آپ اس تصویر کی حقیقت جاننا چاہتے ہیں تو اس کے لیے تصویر کو گھمانا پڑے گا۔
2- کارپٹ یا اسپیس شٹل؟
اوپر موجود تصویر بھی ایک باری دیکھنے میں سمجھ نہیں آئی۔ کیونکہ یو لگتا ہے کہ اس تصویر میں کسی خلاء کا منظر دکھایا جا رہا ہے اور اس میں شٹل بھی اڑتی دکھائی دے رہی ہے۔ لیکن دوسری جانب یہ تصویر کسی قالین کی بھی لگ رہی ہے جس کا باریک دھاگا اوپر اٹھا ہوا ہے؟ آپ کو کیالگتا ہے؟
3- آدمی ہوا میں کیسے؟
اب یہ تصویر ہماری آنکھوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس تصویر میں آدمی ہوا میں موجود کارپٹ پر کھڑا تقریر کر رہا ہے؟
4- دو جڑے چہرے والا آدمی
یقینا یہ دماغ کے ساتھ آنکھوں کو تنگ کر رہی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ دو آدمیوں کے چہرے جُڑ گئے ہوں۔ کیا آپ اس تصویر کو پہلی بار سمجھنے میں کامیاب ہوپائے؟
5- بڑا بچہ
اس تصویر کو تو یہ عنوان دینا چاہیئے کہ بچہ کتنی جلدی بڑا ہوگیا۔