افغانستان اور نیوزی لینڈ کا میچ اس وقت جاری ہے لیکن یہاں ایک بری سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ کے لیے ِپچ تیار کرنے والے میچ کیوریٹر مردہ پائے گئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیچ کیوریٹر کا نام موہن سنگھ ہے جن کی مبینہ خود کشی کی خبر سامنے آئی ہے۔
ابوظہبی اسٹیڈیم کے کیوریٹر موہن سنگھ کا تعلق ہندوستان سے بتایا جاتا ہے جن کی عمر 36 سال تھی۔
آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے جن وکٹوں پر پرفارم کیا ہے وہ موہن سنگھ نے بنائی تھی۔
نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان آج کے میچ کی بھی پچ موہن سنگھ نے تیار کی تھی۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد انتظامیہ نے موہن سنگھ کی موست کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خیال رہے آج کا میچ انتہائی اہم ہے کیونکہ اگر نیوزی لینڈ کو آج کے میچ میں فتح حاصل ہوتی ہے تو بھارت ورلڈ کپ سے باہر ہوجائے گا۔