مورننگ شو ہوسٹ ندا یاسر کے کپتان بابر اعظم سے 2018 میں کیے گئے ایک انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ندا پر تنقید کی جارہی ہے۔
ندا یاسر نے 2018 میں بابر اعظم اور عماد وسیم کو اپنے شو میں مدعو کیا تھا، جہاں بابر اعظم سے شادی کے متعلق کیے گئے سوالوں پر ندا یاسر پر تنقید کی جارہی ہے۔
میزبان نے بابر اعظم سے پوچھا کہ آپ کو شادی کیلئے کیسی لڑکی کی تلاش ہے؟ جس کے جواب میں بابر نے کہا کہ لڑکی سمجھدار ہونی چاہیے۔
ندا یاسر نے پھر سے پوچھا کہ کیا ایسی لڑکی ہونی چاہیے جو آپ کو بیڈ ٹی دے، آپ کے کپڑے استری کرکے دے اور کھانا پکا کر دے؟ جس پر بابر نے طنزیہ کہا کہ میں کوئی اسکول جاتا ہوا بچہ تھوڑی ہوں۔ مجھے تو ایسی لڑکی چاہیے جو مجھے اور میرے گھر والوں کو سمجھے۔
ندا یسر نے پوچھا کہ لڑکی موٹی ہو، آنکھیں بڑی یا پھر چھوٹا قد ہو؟
ندا یاسر کے سوالوں پر جواب دیتے ہوئے بابر نے کہا کہ مجھے ایسی لڑکی چاہیے جو نارمل ہو۔
لڑکیوں کی رنگت کے حوالے سے سوال پر بابر اعظم نے کہا کہ مجھے کوئی بھی چلے گی۔
واضح رہے کہ ندا یاسر کا یہ پرانا انٹرویو پر صارفین کی جانب سے ندا یاسر کے الفاظ کے چناؤ پر تنقید کی جارہی ہے۔
صارفین نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیسے اس طرح کے سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کے جواب پر ان کیلئے عزت اور بڑھ گئی۔