قومی کرکٹ ٹیم کے اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے ساتھ خوشگوار لمحات، حارث رؤف کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے ساتھ مل کر بہترین قومی کھلاڑی حارث رؤف کی سالگرہ کا کیک کاٹ رہے ہیں۔
خوشگوار لمحات میں بنائی گئی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حارث رؤف نے کیک کاٹا اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے ہاتھ سے کیک کھلایا جبکہ شاہین آفریدی نے ہمیشہ کی طرح اپنے مزاحیہ انداز کو برقرار رکھتے ہوئے حارث کے منہ پر کیک مل دیا جس پر سارے کھلاڑیوں نے بھی حارث کے منہ پر کیک ملا اور بھرپور انجوائے کرتے ہوئے نظر آئے۔
جس کے بعد کیک کاٹ کر اسکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں کو پیش کیا گیا، جبکہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ ان یادگار لمحات کو بھرپور انجوائے کرتے ہوئے دِکھائی دی۔
سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کی اس ویڈیو کو بھرپور پسند کیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر تبصرے کر کے قومی کرکٹ ٹیم کو کامیابی اور حارث رؤف کو سالگرہ پر مبارک باد پیش کر رہے ہیں۔