پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں عام عوام کے لیے بنائی گئی احساس راشن کی ویب سائٹ اچانک بند ہوگئی، راشن کے حوالے سے یہی پورٹل استعمال کیا جا رہا تھا۔
احساس پروگرام ہی کی طرح بنائی گئی ویب سائٹ احساس راشن کی ویب سائٹ کا اس طرح بند ہوجانا کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ احساس راشن کے نام سے بنائی گئی اس ویب سائٹ میں عام عوام کے لیے راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔
اس ویب سائٹ پر راشن کے حصول سے پہلے رجسٹریشن کرنا لازمی ہے، رجسٹریشن میں آپ کا نام، شناختی کارڈ نمبر، فیملی ممبرز کی تعداد اور موبائل فون نمبر مانگا جاتا ہے۔