جب پہلی بار ثانیہ سے ملا تو ہم دونوں بچے تھے اور پھر جب ہم 7 سال بعد ملے تو ۔۔ شعیب ملک انڈیا کے داماد کیسے بنے؟ کہانی بیان کرتے ہوئے

image

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا مقبول پاکستان سمیت بھارت کے مقبول ترین شادی شدہ جوڑی ہے، ثانیہ کا تعلق بھارت کی ٹینس ٹیم جبکہ شعیب کا پاکستانی کرکٹ ٹیم سے ہے۔

لیکن بہت سے لوگ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر ان دونوں میں بات شادی تک کیسے پہنچی ان کی پہلی ملاقات کب اور کہاں ہوئی، مداحوں کی اسی دلچسپی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے شعیب نے ایک انٹرویو میں مداحوں کو بتا دیا۔

شعیب نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں بتایا کہ ان کی ثانیہ سے پہلی ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی ثانیہ سے پہلی ملاقات 2003 میں ہوئی مگر تب نہ وہ ثانیہ کو جانتے تھے اور نہ ہی ثانیہ ان کو، مگر اس کے بعد 2010 میں آسٹریلیا میں ان کی ثانیہ سے ملاقات ہوئی جس کے بعد ان دونوں نے شادی کے بارے میں سوچا۔

شعیب نے بتایا کہ وہ اپنے گھر والوں کو ڈرائیو پر لے کر گئے اور راستے میں ہمت کر کے انہوں نے اپنی والدہ اور بہنوں کو بتایا کہ وہ بھارتی ٹینس پلیئر ثانیہ مرزا سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔

شعیب کا کہنا تھا کہ ان کے والدین پاک انڈیا تعلقات اور ایک انڈین لڑکی سے شادی کو لے کر تھوڑے حیران اور پریشان ہوئے مگر پھر انہوں نے ہاں کردی اور میری بات کو سمجھ گئے، جس کے بعد 4 ماہ کے اندر اندر ان کی فیملی بھارت جا کر ثانیہ کے گھر والوں سے مل کر آ گئی اور 4 ماہ میں ہی ان کی شادی بھی ہو گئی۔

یاد رہے کہ ثانیہ اور شعیب ملک کی شادی کو 11 سال ہو چکے ہیں اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے جبکہ دونوں میاں بیوی میچ کے وقت گراؤنڈ میں ساتھ اور سوشل میڈیا پر بھی متحرک نظر آتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US