دنیا میں کچھ ایسی چیزیں ضرور پائی جاتی ہیں جن کا کوئی نا کوئی مقصد ضرور ہوتا ہے، اگرچہ وہ چیز آپ روزمرہ کے طور پر استعمال کرتے ہوں مگر پھر بھی آپ ہو سکتا ہے نہیں جانتے ہوں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام آج ایسی ہی ایک خبر لے کر آئی ہے جس میں ان مشہور چیزوں کے پیچھے چھپے راز کے بارے میں بتائیں گے۔
میرنڈا:
مشہور سافٹ ڈرنک میرنڈا کے حوالے سے ہو سکتا ہے آپ یہ جانتے ہوں کہ یہ سافٹ ڈرنک کافی پرانی ہے۔ مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سافٹ ڈرنک کا نام میرنڈا کیسے پڑا۔ دراصل میرنڈا کو 1959 میں اسپین میں شروع کیا گیا تھا، میرنڈا لفظ لاطینی لفظ میرانڈس سے نکلا ہے جس کا مطلب ہے تعریف کے قابل یا خوشگوار حیرت والا۔
7up:
مشہور سافٹ ڈرنک سیون اپ بھی کافی مشہور سافٹ ڈرنک ہے۔ 1929 میں چارلس برکس نامی شخص کی جانب سے سیون اپ کو لانچ کیا گیا تھا۔ چونکہ سیون میں 7 اجزاء شامل ہیں اور اس کے ببلز اوپر کی جانب کو آتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اس ڈرنک کا نام سیون اپ رکھا گیا۔
سفید پیپسی:
سفید پیپسی جو کہ دنیا کی واحد اور انوکھی پیپسی کولڈ ڈرنک تھی، 2008 میں یہ کولڈ ڈرنک جاپان میں متعارف کرائی گئی تھی۔ چونکہ اس وقت جاپان میں شدید برف باری جاری تھی، یہی وجہ تھی کہ پیپسی کا رنگ سفید رکھا گیا۔ اس پیپسی کا نام پیپسی اینڈ یوگرٹ فلیور تھا، اپنے نام ہی کی طرح اس پیپسی کا فلیور بھی پیپسی اور دہی جیسا ہی تھا۔ عام کولڈ ڈرنکس کے مقابلے میں یہ پیپسی زیادہ میٹھی بھی نہیں تھی، یہی وجہ ہے کہ یہ پیپسی زیادہ چل نہ سکی۔
پیپسی:
پیپسی کی شروعات امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہری کیلب براڈہم کی جانب سے کی گئی تھی۔ چونکہ براڈہم ایک فارماسسٹ تھے اور دوائیاں بنایا کرتے تھے۔ یہ وہ وقت تھا جب براڈہم نے پہلی بار کوکا کولا کو چکھا تو انہیں خیال آیا کہ کیوں نا میں بھی ایسی ہی سوفٹ ڈرنک بناؤں۔
1893 میں براڈہم نے براڈز ڈرنک کے نام سے ایک فارمولا تیار کیا تھا۔ یہ سیرپ دراصل ایک ہاضمہ کا سیرپ تھا جو لوگوں کو کھانا ہضم کرنے میں مدد فراہم کرتا تھا۔ چونکہ اس ہاضمے کے مرض کو ڈائسپیپسیہ کہا جاتا تھا، تو یہی وجہ تھی کہ 28 اگست 1898 میں اس سیرپ کا نام پیپسی کولا رکھ دیا گیا تھا۔ اور 1903 میں باقاعدہ پیپسی کولا کے نام سے یہ کولڈ ڈرنک رجسٹرڈ ہو گئی۔