پاکستان میں ایسے کئی واقعات سامنے آئے ہیں جب سرکاری عہدیدار اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کر رہا ہوتا ہے۔ پاکستانی سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز وائرل ہو چکی ہیں۔
ہماری ویب ڈاٹ کام ایک ایسی ہی خبر لے کر آئی ہے جس میں آپ کو ایک ایسے ہی واقعہ سے متعلق معلومات فراہم کریں گے۔
پنجاب کے شہر ملتان میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جسے سن کر آپ بھی حیرت میں پڑ جائیں گے۔ دراصل ملتان کا سٹی اسپتال اس وقت سب کی توجہ کا مرکز بن گیا جب کچرے سے بھرا ٹرک مینجمنٹ کی جانب سے لاکر مین گیٹ پر کھڑا کر دیا گیا۔
ٹرک لانے کی وجہ کچھ منفرد ہے ہوا کچھ یوں کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کے چئیرمین فخر السلام ڈوگر اپنی بیٹی کو لے کر سٹی اسپتال پہنچے تھے، جہاں وہ اپنی بیٹی کے چیک اپ کے سلسلے میں موجود تھے۔ ڈاکٹر کی جانب سے بچی کو دیکھا گیا اور دوائیں تجویز کر دیں۔
لیکن شاید فخر السلام ڈوگر بیٹی کی صحت سے متعلق مطمئن نہیں تھے، اسی لیے ڈاکٹر اور اسٹاف عملے کو کھری کھری سنادیں۔ جبکہ اسٹاف کا کہنا تھا کہ فخر السلام نے بدتمیزی کی ہے۔
عملے کو برا بھلا کہہ کر بھی فخر السلام کو تسلی نہ ہوئی تو ملتان ویسٹ منجمنٹ کا کچرے کا ٹرک لے آئے۔ اور اسپتال کے مین گیٹ کے باہر پھنیک دیا۔