دن بھر میں ہم جانے کتنی ہی تصویریں دیکھتے ہیں لیکن کچھ ایسی بھی ہوتی ہیں جنھیں دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہیں آتا لیکن ہم اسے بھی قدرت کی شرارت سمجھ کر مسکرا دیتے ہیں۔ آئیے آپ کو ایسی دلچسپ تصاویر دکھاتے ہیں۔
راج ہنس پانی میں تو دیکھا ہوگا آج ٹماٹر میں بھی دیکھ لیں
ایک مودب روبوٹ
شاید بہت زیادہ استعمال سے واشنگ مشین ذہنی توازن کھو بیٹھی ہے
ابالا تو پاستا تھا لیکن پتا نہیں کس کی آنکھیں باہر ابل پڑیں
شاید کوئی یقین نہ کرے لیکن اس پیارے الو کو بنانے میں براہِراست کسی کا ہاتھ نہیں
ہنستا مسکراتا صوفہ۔۔۔ کیا پتا اس پر کوئی بھوت بیٹھا ہو
اس سیب کا موڈ کافی خراب لگتا ہے۔۔۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
اگر آپ ان ڈونٹس کو اٹھا کر کھانے کی سوچ رہے ہیں تو پہلے دھو لیجیے گا کیونکہ یہ مشروم ہیں
شاید اس آلو کا زمین سے باہر آنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا